وارانسی:اجودھیا میں شاندار رام مندرکاسنگ بنیاد رکھنے کے سلسلے میں بھگوان شیو کے شہر اور وزیراعظم نریندرمودی کے پارلیمانی حلقے وارانسی میں’تہوار‘جیسا ماحول ہے۔
تاریخی مذہبی شہر میں کورونا کے پیش نظرجاری سرکاری ہدایات اور احتیاطی اقدامات پرعمل کرتے ہوئے جگہ جگہ بھجن -کیرتن اورپوجا پاٹھ کئے جارہے ہیں۔کئی مقامات پربڑے سائزکی ایل ای ڈی اسکرین کے ذریعہ لوگ سنگ بنیاد کی تقریب کا لائو براڈکاسٹ دیکھ رہےہیں۔
مختلف مذہبی اورسماجی تنظیموں کی جانب سے کئی مندروں میں پوجا پاٹھ کئے جارہے ہیں۔کہیں شری رام اور مندرکے ڈیزائن کی تصویروں پرپھول چڑھا کرلوگ اپنی عقیدت ظاہر کررہے ہیں تو کہیں اکھنڈ کیرتن چل رہا ہے۔
کرنی سینا کی جانب سے ندیسرمیں واقع سائیں مندرمیں یگئے ہون کیا جارہا ہے اور پرساد کے طور پر 101 کلو لڈو تقسیم کرنے کا انتظام کیا گیا ہے۔کئی ہنومان مندروں میں رام بھجن کیرتن چل رہا ہے اور پرساد تقسیم کرنے کا مکمل انتظام کیاگیا ہے ۔بہت سے لوگ اپنے گھروں میں ہنومان چالیسہ کا پاٹھ کررہے ہیں۔شری رام کے شاندار مندر کی تعمیرکی خوشی میں بھگوان شیو کی نگری منگل کی دیر شام سے تہوار جیسے ماحول میں ڈوبی ہوئی ہے۔دشاشومیدھ سمیت کئی گنگا گھاٹوں پر لوگوں نے بڑی تعداد میں دئے جلاکر اور کیرتن بھجن کر کے خوشیاں ظاہر کیں۔
اجودھیا میں رام مندر کا سنگ بنیاد،کاشی میں’تہوار‘
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS