نئی دہلی: وشو ہندو پریشد (ویچ ایچ پی) نے کانگریس لیڈردگ وجے سنگھ پر حملہ کرتے ہوئے آج کہا ہے کہ رام مندرکی تعمیرشروع ہونے سے وہ بے چینی محسوس کررہے ہیں اورمسلسل رکاوٹ ڈال رہے ہیں لیکن کانگریس کو سمجھ لیناچاہئے کہ بھومی پوجن اورتعمیری کام اونچے کلش کی تعمیر تک رکنے والا نہیں ہے۔
وی ایچ پی کے جوائنٹ جنرل سکریٹری ڈاکٹرسریندر جین نے سنگھ کے ذریعہ پانچ اگست کو مںحوس مہورت بتائے جانے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے یہاں کہا کہ کانگریس کی جانب سے اس قسم کی شرارتیں پہلے بھی ہوتی رہی ہیں۔ انہیں لوگوں نے 10 نومبر 1989 کو شیلانیاس کی مہورت پربھی سوال اٹھائے تھے لیکن وہ مہورت کتنا مبارک تھا یہ آج ثابت ہوگیا جب 492 برسوں کی جدوجہد کامیابی سے ہمکنارہورہی ہے۔
شری رام جنم بھومی پرمندر کی تعمیر کواب کوئی طاقت نہیں روک سکتی ہے۔ مندرکے اونچے کلش کی تعمیر تک یہ کام جاری رہے گا۔ڈاکٹر جین نے کہا کہ شری رام مندر کی تعمیر کا شروع ہونا قومی فخر کا اظہار ہے اور کچھ لوگ قومی فخر کے جذبے کو مٹی میں ملانے میں لگے ہیں۔ انہیں سمجھ لینا چاہئے کہ اس سے ان کی شناخت سماج میں خراب ہورہی ہے۔
کانگریسی مندر کی تعمیر میں خلل ڈالنے کے لئے مسلسل رکاوٹیں ڈال رہے ہیں: وی ایچ پی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS