کلکتہ :مغربی بنگال بی جے پی یونٹ میں اختلافات کی خبروں کے درمیان ریاستی صدر دلیپ گھوش نے آج کہا ہے کہ پارٹی میں ”آل از ویل ہے“اورزعفرانی پارٹی کے تئیں ترنمول کانگریس افواج پھیلارہی ہے۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی کے ریاستی صد دلیپ گھوش نے کہا کہ میڈیا کا ایک طبقہ بھی اس افواہ کوپھیلانے میں مصروف ہے۔بی جے پی میں
اختلافات کی جھوٹی خبر پھیلا کر بی جے پی کو بدنام کرنے ی کوشش کی جارہی ہے۔گھوش نے کہا کہ میں یہ بات واضح کردینا چاہتا ہوں کہ پارٹی میں اختلافات کی
خبریں بے بنیادہیں۔ہم لوگ متحد ہیں اور مل کر ترنمول کانگریس کو شکست دیں گے۔
خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے جنوبی دیناج پور کے سینئر لیڈر بپلب مترا بی جے پی چھوڑ کر ترنمول کانگریس میں شامل ہوگئے تھے۔میڈیا میں یہ خبریں گرم ہیں کہ بی
جے پی کے چندلیڈران پارٹی کے ریاستی قیادت سے ناراض ہیں۔رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ ترنمول کانگریس کو چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہونے والے لیڈران
ا ور بی جے پی کے ریاستی صدر گھوش کے درمیان اختلافات گہرے ہیں۔
دلیپ گھوش نے کہا کہ دہلی میٹنگ میں ہنگامہ آرائی کی خبریں بے بنیاد ہیں اوراس میں کوئی سچائی نہیں ہے۔بی جے پی تیزی سے مضبوط ہورہی ہے اوراس کا
تنظیمی ڈھانچہ کا دائرہ کار وسیع ہورہا ہے۔اور ان افواہو ں میں کسی بھی درجے میں سچائی نہیں ہے۔جب ان سے یہ سوال کیا گیا کہ انہوں نے اختلافات کی وجہ سے
استعفیٰ کی پیش کش کی ہے تو مدنی پور سے ممبر پارلیمنٹ دلیپ گھوش نے کہا کہ یہ سیاسی مفادات پر مبنی افواہ ہے۔انہوں نے کہا کہ میں میدان چھوڑکر بھاگنے میں
یقین نہیں رکھتا ہوں۔مجھے اپنی پارٹی اور اپنی صلاحیت پر پورا یقین ہے۔
2017 میں ترنمول کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہونے والے مکل رائے نے بھی ان خبروں کی تردید کی تھی کہ ان کے اور گھوش کے درمیان اختلافات
گہرے ہیں۔رائے نے کہا کہ میں بی جے پی میں ہوں اور بی جے پی کیلئے کام کرتا رہوں گا۔ترنمول کانگریس میں واپس آنے کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا ہے۔
۔پارٹی میں اختلافات کی خبریں بے بنیاد:دلیپ گھوش
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS