نامبارک مہورت کا حوالہ دیکر دگ وجے کی وزیراعظم مودی سے رام مندر پروگرام ملتوی کرنے کی اپیل

0

کانگریس کے جنرل سکریٹری اور مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی دگ وجے سنگھ نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ ، کرناٹک کے وزیر اعلی بی ایس یدیورپا اور اتر پردیش بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر سوتنترا دیو سمیت بی جے پی کے دیگر لیڈران کو کورونا وائرس سے متاثر ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے ’اشبھ(نامبارک) مہورت میں وزیر اعظم نریندر مودی سے اجودھیا میں رام مندر کا بھومی پوجن پروگرام ملتوی کرنے کی ایک بار پھر اپیل کی ہے۔
سنگھ نے پیر کے روز متعدد ٹویٹس کیں ،جن میں ’اشبھ گھڑی‘ میں رام مندر کے بھومی پوجن اور بی جے پی لیڈروں کو کورونا سے متاثر ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے اسے ملتوی کرنے کا ذکر کیا ہے۔
انہوں نے کہا ’’سناتن ہندو مت کے عقائد کو نظر انداز کرنے کا نتیجہ: 1- رام مندر کے تمام پجاری کورونا پازیٹو ، 2-اترپردیش کی وزیر کملا رانی ورون کی کورونا سے موت ،3- اترپردش بی جے پی صدر کورونا پازیٹو اسپتال میں،4- ملک کے وزیرداخلہ امت شاہ کورونا پازیٹواسپتال میں 5- مدھیہ پردیش کے بی جے پی کے وزیر اعلی اور بی جے پی کے ریاستی صدر کورونا پازٹیو ،اسپتال میں اور 6- کرناٹک کے بی جے پی کے وزیر اعلی کورونا مثبت اسپتال میں ‘‘۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS