ترکی عرب امور میں مداخلت سے باز رہے: متحدہ عرب امارات کا انتباہ

    0

    متحدہ عرب امارات نے  لیبیا سے متعلق ترکی کے بیان کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ترکی کو کہا ہے کہ وہ عرب ممالک کے امور میں مداخلت کرنے سے باز رہے۔
    متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور انور قرقاش نے سلطنت عثمانیہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ترکی اب اس دور کی طرح کا رویہ اختیار نہیں کر سکتا۔
    انہوں نے کہا کہ ایسا رویہ ماضی کا حصہ ہے۔ ملکوں  کے مابین تعلقات دھمکیوں کی بنیاد پر نہیں بنا کرتے۔
    خیال رہے کہ  ترکی نے متحدہ عرب امارات کی جانب سے لیبیا میں خلیفہ حفتر کی حکومت کی حمایت کرنے پر تنقید کی تھی۔
    ترکی لیبیا میں اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ حکومت کے حق میں ہے۔
    خانہ جنگی کے شکار ملک لیبیا میں ترکی کی مداخلت کی وجہ سے خطے میں مزید کشیدگی پیدا ہو گئی ہے۔ اس صورتحال میں مصری صدر السیسی نے طرابلس میں بین الاقوامی حمایت یافتہ ملکی حکومت کی حامی فورسز کو خبردار کیا ہے کہ وہ لیبیا کے مشرقی علاقوں میں موجودہ کنٹرول لائن سے دور رہیں۔
     فرانس بھی لیبیا میں ہتھیاروں پر عائد پابندی کی کسی بھی صورت خلاف ورزی کی مذمت کرتا ہے۔ فرانس کی خاتون وزیر دفاع فلورنس پارلی  نے کہا ہے کہ ترکی اس وقت شام سے بڑی تعداد میں بھاڑے کے جنگجوؤں کو لیبیا لا رہا ہے۔

     

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS