مسلم خواتین کے حقوق کےعالمی دن کے موقع پرورچوئل کانفرنس

0

نئی دہلی: مرکزی وزیر قانون روی شنکر پرساد نے کہا کہ خواتین کے ساتھ انصاف انکی عزت وقارکے لیے تین طلاق پر روک لگاکر قانون بنایا گیا ہے اوراس قانون سے ملک بھرمیں تین طلاق کے معاملوں میں کافی کمی آئی ہے۔ 
پرساد نے جمعہ کے روز یہاں مسلم خواتین کے حقوق کے عالمی دن کے موقع پر ورچوئل کانفرنس کے ذریعہ ملک بھرکی مسلم خواتین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے بیس سے زیادہ اسلامی ممالک میں تین طلاق پر پابندی عائد ہے لیکن ہندوستان میں یہ قانون بنانے میں ستر سال لگ گئے۔
خواتین کے خلاف ہراساں سے متعلق متعدد قانون نافذ کیے گئے تھے جس پر تمام فریق متحد  ہوجاتے تھے لیکن تین طلاق کے معاملے میں تنازعہ دیکھ کرحیرانی
ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ مودی سرکار نے ملک کی سبھی  خواتین کے مفادات اور ان کے تحفظ کے لئے کئی طرح کے قانون نافذ کیے ہیں جس میں تین طلاق بھی شامل
ہے۔ یہ قانون خواتین کے ساتھ انصاف اور ان کی عزت وقارکے لیے کے بنایا گیا ہے۔ اس قانون کے بننے سے ملک بھر میں تین طلاق کے معاملوں میں کافی کمی آئی
ہے۔سرکار نے اپنے ہدف کو پورا کرنے کے لئے بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ مہم سے فوج میں خواتین کو مستقل کمیشن دے کر خواتین کو مضبوط کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ
اب مسلم خواتین کو قومی دھارے میں لانے کے لئے حکومت انھیں 'ڈیجیٹل ساکشر' کے لئے ایک مہم چلائے گی اور سب کے ساتھ مل کر نیا ہندوستان بنائیں گے۔ 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS