کابل: طالبان نے عید کے تیوہار کے موقع پرسبھی ایک ہزارسرکاری قیدیوں کو رہا کرنے کا اعلان کیا ہے۔قطرمیں واقع طالبان کے دفتر کے ترجمان سہیل شاہین نے بدھ کو دیررات ٹوئٹ کرکے بتایا کہ خیرسگالی کے طور پر طالبان باقی بچے سرکاری قیدیوں کو عید کے موقع پر رہاکرے گا۔
واضح رہے کہ رواں برس فروری مہینے میں دوحہ میں امریکہ اور طالبان کے درمیان ہوئے معاہدے کے تحت افغان حکومت طالبان کے پانچ ہزارقیدیوں کو رہا
کرنے کے لئے راضی ہوئی تھی اوراس میں سے اب تک 4400 سے زیادہ قیدیوں کو رہا بھی کردیا گیا ہے۔
معاہدے کے تحت طالبان بھی سبھی سرکاری قیدیوں کو رہا کرنے کے لئے راضی ہوا تھا جس میں سے اب تک 800 سے زیادہ قیدیوں کو رہا کیا جاچکا ہے۔
طالبان ترجمان نے اس کے علاوہ افغان حکومت سے سبھی پانچ ہزار قیدیوں کو رہا کرنے کے عمل کو جلد پورا کرنے کی اپیل کی ہے تاکہ انٹرافغان بات چیت کی
ابتدا کو آسان بنایا جاسکے۔
عید کے موقع پرایک ہزارسرکاری قیدیوں کو رہا کرے گاطالبان
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS