ہماچل کابینہ کی توسیع ،جے رام ٹھاکر کی کابینہ میں تین نئے وزیر شامل

    0

    شملہ:ہماچل پردیش میں جے رام ٹھاکر کے قیادت والی بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جےپی)حکومت نےاپنی کابینہ کی توسیع کرتے ہوئےاس میں تین نئے وزراکو شامل کیا ہے۔
    یہاں راج بھون میں منعقد ایک سادی تقریب میں گورنربنڈارو دتاترے نے نورپور سے رکن اسمبلی راکیش پٹھانیا،پانوٹا سے رکن اسمبلی سکھرام چودھری اور گھومارویں سے رکن اسمبلی راجیندرگرگ کو عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔پٹھانیا نے انگریزی اورچودھری  اورگرگ نے ہندی میں حلف لیا۔تینوں ارکان اسمبلی پہلی بارحکومت میں وزیر بنے ہیں۔ان میں پٹھانیا سابق وزیراعلی پریم کماردھومل حکومت میں ریاستی سیاحت ترقی کارپوریشن کے نائب صدررہ چکےہیں۔وہیں چودھری پہلے چیف پارلیمانی سکریٹری رہ چکے ہیں۔گرگ پہلی بارالیکشن جیت کرآئے اوروزیربننے میں کامیاب رہے۔
    کورونا کے پیش نظرحلف تقریب میں زیادہ لوگ نہ شریک ہوں اس لئے یہاں پیٹر ہاف سے اس کے براہ براڈکاسٹ کا انتظام کیا گیا۔حلف برداری تقریب میں وزیراعلی جے رام ٹھاکر،ان کے کابینہ کے ساتھ،ریاستی بی جےپی صدر سریش کشیپ حکومت  کے سینئر افسر موجود تھے۔ٹھاکر نے اس سے بدھ شام دتاترے سے ملاقات کرکے انہیں کابینہ توسیع کی چٹھی سونپی تھی۔
    تینوں وزرا کے محکموں کا فیصلہ دوپہر 12 بجے ہونے والی کابینہ کی میٹنگ میں ہوگا۔اس میٹنگ میں کئی وزرا کے محکموں میں ردوبدل کئے جانے کا بھی امکان ہے۔کابینہ میں بھرگئے تین عہدے منڈی سے رکن اسمبلی انل شرما کے گزشتہ سال اپریل میں وزیر توانائی ،رکن اسمبلی کشن کپور کے کانگڑا لوک سبھا انتخابات جیتنے کے بعد مئی میں شہری فراہمی کے وزیر کے عہدےاور وزیر صحت ویپن سنگھ پرمار کے سابقہ ​​اسمبلی اسپیکر راجیو بندل کے استعفیٰ کے بعد اسمبلی اسپیکر بننے کی وجہ سے عہدے خالی ہوئے تھے۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS