مغربی بنگال ریاستی کانگریس کمیٹی کے صدر سومین مترا کا جمعرات کی صبح انتقال ہوگیا۔
وہ 78 برس کے تھے، ان کے کنبے میں شوہراہلیہ اور ایک بیٹا ہے۔
گزشتہ کئی دنوں سے بیمار مترا کولکاتا کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل تھے۔
ریاستی کانگریس نے پارٹی کے ٹوئٹر پر مترا کے انتقال کی اطلاع دی۔
ریاستی کانگریس نے ٹوئٹر پر لکھا ’’مغربی بگال کانگریس ریاستی صدر سومین مترا نے کچھ ہی دیر پہلے آخری سانس لی ہے۔ یہ پارٹی کے لئے بڑا نقصان ہے، ان کے کنبے کے ساتھ ہماری تعزیت ہے۔ ان کی روح کو سکون کی دعا کرتےہیں‘
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS