پاکستان کے خلاف انگلش ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں

0

مانچسٹر :ویسٹ انڈیز کے خلاف مانچسٹر میں 269 رنز سے آخری ٹیسٹ جیتنے والی انگلینڈ کی 14 رکنی ٹیم کو اسی گراؤنڈ پر 5 اگست سے شروع ہونے والے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لئے برقراررکھا گیا ہے۔
پہلا ٹیسٹ ہارنے کے بعد انگلینڈ نے شاندار واپسی کرتےہوئے اگلے دونوں ٹیسٹ جیت کر سیریز پر 2-1 سے قبضہ کرلیا تھا۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز جیتنے میں شامل تمام 6 فاسٹ بالرز کو برقرار رکھا گیا ہے جبکہ ڈومز بیس ٹیم میں واحد اسپنر کے کردار میں رہیں گے۔
ٹیم کے ساتھ چار ریزرو کھلاڑیوں کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ بیس کی کاؤنٹی ٹیم کے ساتھی جیک لیچ کو چارریزرو کھلاڑیوں میں شامل کیا گیا ہے۔ونڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے بعد باہر ہوئے ڈینلی کی  واپسی نہیں ہوئی ہے۔
ٹیم: جو روٹ (کپتان)،جیمز اینڈرسن،جوفرا آرچر،ڈومینک بیس،اسٹوارٹ براڈ،روری برنز،جوس بٹلر (وکٹ کیپر)،جیک کرولی،سیم کیرن،اولی پوپ،ڈوم سبلی،بین اسٹوکس،کرس ووکس اورمارک ووڈ
ریزرو: جیمز بریسی (گلوسسٹر) ، بین فاکس (سرے) ، جیک لیچ (سمرسیٹ) ، ڈین لارنس (ایسیکس)۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS