جے پور: راجستھان میں نومنتخب ریاستی صدرگووند سنگھ ڈوٹاسرا نے کہا کہ وہ سب کو ساتھ لے کر چلیں گے اور ان کی کوشش رہے گی کہ ریاست میں سال 2023 میں پھر کانگریس کی سرکار بنے ۔
ڈوٹاسرا نے آج یہاں اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ وہ دن رات کام کریں گے اوران کی کوشش رہے گی کہ ریاست میں سال 2023 میں پھر سے کانگریس کی سرکار بنے ۔
انہوں نے ریاستی کانگریس صدر بنانے پر پارٹی صدر سونیا گاندھی اور کانگریس لیڈرراہل گاندھی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایک عام کارکن کو یہ ذمہ داری
سونپی ہے جو کسان خاندان سے تعلق رکھتا ہے اوروالد اسکول میں ٹیچر تھے۔ایک معمولی سے کارکن کو پارٹی نے اتنا بڑا اعزازدیا ہے جس کے لئے جو بھی ممکن
ہوگا وہ سب کچھ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ آج سرکاراورتنظیم ایک ساتھ جمع ہوئے ہیں۔انہوں نے علاقہ کے لوگوں کابھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسان،دلت،نوجوان بھائیوں کی امید
اورتوقعات پر کھرا اترنے کی پوری کوشش کریں گے۔
ریاست میں سال 2023 میں پھر سے کانگریس کی سرکار بنے :ڈوٹاسرا
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS