ممبئی:انسان کی موت کا دن مقرر ہے۔جب جس کا وقت آجاتا ہے ۔تو اس وقت کو کوئی نہیں روک سکتا ہے۔ ایکشن ڈائریکٹر پرویز حان وقت پورا ہو چکا تھا۔
ایکشن ڈائریکٹر پرویز خان کی حرکت قلب بند ھونے سے انتقال ہوگیا ۔55 سالہ پرویز خان کی کل اچانک طبعیت خراب ہوگئی تھی جس کے بعد انھیں ممبئی کے ایک نجی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا لیکن انھیں ابتدائی علاج کے بعد مردہ قرار دیا گیا ۔
ان کےایک دوست کے مطابق وہ بالکل ٹھیک ٹھاک اور صحتمند تھے۔ کل رات انھوں نے سینے میں درد محسوس کیا جسکے بعد انھیں اسپتال میں داخل کیا گیا تھا
جہاں انھوں نے دم توڑ دیا۔ حرف عام میں ٹائیگر کے نام سے پکارے جانے والے پرویز خان کے پسماندگان میں اہلیہ،بیٹا اوربیٹی ہیں۔
انہوں نے اندھا دھند،جانی،غدار،بلیٹ راجہ اوردیگر نامور فلموں کو ڈائریکشن کر چکے ہیں۔
خبر رساں ادارے پی ٹی آئی میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق،پیر کو پرویز خان کو سینے میں درد کی شکایت ہوئی۔ اس کے بعد انہیں روبی اسپتال میں داخل کرایا
گیا۔ پرویز کے ساتھی نے پی ٹی آئی کو بتایا ، 'انہیں صبح ہی دل کا دورہ پڑا۔ اس کے بعد انہیں فوراً استپال میں داخل کیا گیا،لیکن انہوں بچایا نہیں جا سکا ۔وہ صحت مند
تھے اور انہیں کوئی پریشانی نہیں تھی ،لیکن آخری رات کو ان کے سینے میں درد اٹھا تھا۔
فلمساز ہنسل مہتا نے بھی پرویز کے ساتھ شاہد جیسی نشنل وینگ فلم میں کام کیا۔ پرویز کے جانے سے ہنسل مہتا بھی غم زدہ ہیں۔ انہوں نے ٹویٹ کرکے لکھا ، 'میں نے
ابھی سنا ہے کہ ایکشن ڈائریکٹر پرویز خان اب نہیں رہے۔ ہم نے شاہد میں ایک ساتھ کام کیا ، جہاں انہوں نے سنگل ٹیک میں فسادات کا منظر دیا۔ وہ اسکل فل اور اچھے
انسان تھے۔ آپ ان کی روح کو سکون ملے آپ کی آواز اب بھی میرے کانوں سے گونج رہی ہے۔ '
پرویز نے بطور ایکشن ڈائریکٹر بہت سارے بڑے ستاروں کے ساتھ کام کیا ہے۔ انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر اکبر بخشی کے ساتھ اکشے کمار
کی کھلاڑی (1992) میں کیا۔ اس کے بعد،پرویز نے بازیگر شاہ رخ خان کے ساتھ،بوبی دیول کی فلم شولجرمیں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی حیثیت سے بھی کام کیا۔ سال
2004 میں،رام گوپال ورما کی فلم آب تک چپپن سے خود ہدایت کاری شروع کی۔ اس کے بعد انہوں نے کئی بڑی فلموں کے ایکشن سین کو ہدایتکاری کی۔
مشہور ایکشن ڈائریکٹر پرویزخان کا 55 سال کی عمر میں انتقال
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS