نئی دہلی: کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی کا نام لئے بغیر ان کو نشانہ بناتے ہوئے کہ چینی فوجیوں کی دراندازی کے ثبوت ہونے کے باوجود ہندوستانی علاقے میں ان کی موجودگی سے انکار کیا جارہا ہے اور ایسا کرنے والے کبھی محب وطن نہیں ہوسکتے مسٹر راہل گاندھی نے پیر کے روزیہاں ایک بیان میں کہا کہ "مجھے لگتا ہے کہ جھوٹ بولنے والے اور یہ کہنے والے لوگ کہ چین ہندوستانی علاقے میں دراندازي نہيں کی ہے، ایسے لوگ محب وطن نہیں ہیں۔ میں کبھی جھوٹ نہیں بولوں گا اور میرے خیال میں جو لوگ ہندوستان میں چینی دراندازی کے بارے میں جھوٹ بولتے ہیں وہ محب وطن نہیں ہیں"۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستانی شہری ہونے کے ناطے ان کی ترجیح ملک اور ملک کے باشندے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ "اب یہ واضح ہوچکا ہے کہ چینی فوجی دستے ہمارے علاقے میں دراندازی کیے ہوئے ہيں۔ یہ میرے لیے انتہائی پریشان کن ہے۔ یہ دیکھ کر میرا خون کھول رہا ہے کہ کوئی ملک کیسے ہندوستانی سرزمین میں دراندازی کرسکتا ہے"۔
راہل گاندھی نے کہا کہ "کیا آپ چاہتے ہیں کہ میں خاموش رہوں اور اپنے ہم وطنوں سے جھوٹ بولوں؟ جبکہ مجھے پورا یقین ہے۔ میں نے سیٹلائٹ کی تصاویر دیکھی ہیں اور میں نے سابق فوجی اہلکاروں سے اس بارے میں بات کی ہے۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ میں چینی جارحیت پر جھوٹ بولوں، تو میں ایسا ہرگز نہيں کرسکتا ہوں"۔
- Business & Economy
- Education & Career
- Health, Science, Technology & Environment
- Opinion & Editorial
- Politics
چین کی دراندازی پر جھوٹ بولنے والے ہرگز محب وطن نہيں ہوسکتے: راہل گاندھی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS