کارگل یوم فتح کی 21 ویں برسی پر صدر کووند، وزیر دفاع، وزیر داخلہ نے شہیدوں کو سلام کیا

0

نئی دہلی: صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کووند، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، وزیر داخلہ امت شاہ نے آج کرگل یوم فتح کی 21 ویں برسی پر کارگل جنگ میں ملک کے لئے خود کو قربان کردینے والے فوج کے بہادر جوانوں کو یاد کیا اور انہیں سلام کیا
 کووند نے کارگل یوم فتح کے موقع پر ٹوئٹ کرکے کہا ’’کارگل یوم فتح ہمارے مسلح دستوں کی بہادری، پختہ عزم اور غیر معمولی شجاعت کی علامت ہے‘‘۔
لکھا ’’میں بہادر فوجیوں کو سلام کرتا ہوں۔ جنہوں نے دشمنوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور مادر وطن کی حفاظت کے لئے اپنی جانیں قربان کردیں۔ قوم ہمیشہ کے لئے ان کے اور ان کے کنبے کہ شکر گزارہے‘‘۔
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ملک کے لئے شہید ہونے والے فوج کے جوانوں کو سلام کیا۔
سنگھ نے کرگل کے شہیدوں کو سلام کرتے ہوئے لکھا کہ ’’کرگل یوم فتح کی 21 ویں برسی میں ہندوستانی فوج کے ان جانبازوں کو سلیوٹ کرنا چاہوں گا، جنہوں نے دنیا کی حالیہ تاریخ کی سب سے چیلنجنگ صورتحال میں دشمن کو شکست دیکر فتح حاصل کی تھی‘‘۔
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کارگل جنگ میں مادر وطن کی حفاظت کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کو سلام پیش کرتے ہوئے شاہ نے کہا’’یوم کارگل فتح ہندوستان کے وقار، حیرت انگیز بہادری اور پرعزم قیادت کی علامت ہے۔ میں ان بہادروں کو سلام کرتا ہوں جنہوں نے اپنی بہادری سے کارگل کی دشوار گذار پہاڑیوں سے دشمنوں کو بھگا کر وہاں دوبارہ ترنگا لہرایا۔ مادر وطن کی حفاظت کیلئے کے لئے وقف ان ہیروز پرملک کو ناز ہے ‘‘۔
واضح رہے کہ 26 جولائی 1999 کو ہندوستان کو کارگل جنگ میں فتح حاصل ہوئی تھی، تب سے اس دن کو کارگل یوم فتح کے طور پر منایا جاتا ہے۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS