فری ٹریڈ ایگریمنٹ کے حق میں ہے ہندوستان اور برطانیہ

0

نئی دہلی : ہندوستان اوربرطانیہ نے دوطرفہ تجارتی تعلقات کو ایک نئی جہت دینے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کو جلد سے جلد آزاد تجارتی معاہدہ (فری ٹریڈ ایگریمنٹ۔ایف ٹی اے) کرنا چاہئے۔
وزارت تجارت و صنعت نے ہفتہ کے روز یہاں بتایا کہ ہندوستان اور برطانیہ نے 24 جولائی کو ویڈیو کانفرنسنگ سے 14یں مشترکہ اقتصادی و تجارتی کمیٹی  کی میٹنگ  منعقد کی ۔ اس میٹنگ کی مشترکہ صدارت وزیرتجارت و صنعت پیوش گوئل اوربرطانیہ کی بین الاقوامی وزیر تجارت ایلزبتھ ٹراس نے کی۔ وزیر مملکت برائے تجارت و صنعت ہردیپ سنگھ پوری اور برطانیہ کے وزیرمملکت برائے بین الاقوامی تجارت رانل جے وردھنے بھی اس میٹنگ میں موجود تھے۔
 گوئل اورمحترمہ ٹراس نے ایف ٹی اے معاہدہ جلد کرنے کے عزائم کا اعادہ کیا جس کیلئے پوری اور رانل جئے ورھنے مذاکرات میں تیزی لانے کیلئے ماہانی میٹنگیں کریں گے۔
میٹنگ میں یہ بھی طے کیا گیا کہ مسٹر گوئل اور مسزٹراس کی قیادت  میں ایک میٹنگ اس بات چیت کو اور آگے لیجانے کیلئے نئی دہلی میں سردیوں میں منعقد کی جائے گی۔ میٹنگ  میں گزشتہ  میٹنگ کے دوران تشکیل ’بزنس انسپائرڈ لائف سائنسز اینڈ ہیلتھ‘،’آئی سی ٹی اور فوڈ اینڈ ڈرنکس‘سے متعلق مشترکہ ورکنگ گروپس کی شریک صدر نے گذشتہ اجلاس کے دوران وزراء کو اپنی سفارشات پیش کیں۔
باضابطہ مذاکرات کے بعد پوری اور جے وردھنے اوربرطانیہ کے وزیر مملکت برائے سرمایہ کاری گیری گریم اسٹون کی سربراہی میں کاروباری نمائندوں کے ساتھ بات چیت  کے لئے ایک مکمل سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں کنڈفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری  سی آئی آئی کے ڈائرکٹر جنرل چندرجیت بنرجی اور انڈیا یوکے سی ای او فورم کے شریک چیئرمین اجے پیرامل بھی  شامل تھے۔
 فریقین نے مذاکرات میں کھل کر حصہ لیا اور ہندوستان اور برطانیہ کے مابین طویل مدتی تجارتی اور معاشی تعلقات کی بحالی اور تقویت کے عزائم کا اظہار کیا۔
دونوں فریقوں نے کووڈ ۔19 کی موجودہ وبا کے پیش نظر صحت کے شعبے میں بھی خصوصی تعاون کا وعدہ کیا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS