محی الدین کا آئی ایس آئی ایس میں شامل ہونے کے این آئی اے کی عدالت میں الزامات سے انکار

0

کوچی: بد نام زمانہ دہشت گرد تنظیم آئی ایس آئی ایس میں شامل ہونے کے ملزم محی الدین نے قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) کی عدالت میں اپنے اوپر لگے الزامات
سے انکار کیا ہے۔ 
این آئی اے کے اسپیشل جج پی کرشنا کمار کے سامنے معاملے کی سماعت کے دوران معین الدین نے کہا کہ وہ اس تنظیم کا رکن نہیں تھا۔ این آئی اے عدلات نے ملزم
سے ثبوتوں کی بنیاد پر 238 سوالوں کی فہرست تیار کی ہے۔ 
عراق کے موصل کے سفرپرجانے سے متعلق پوچھے جانے پر محی الدین نے کہا کہ وہ آئی ایس آئی ایس میں کبھی شامل نہیں ہوا اوراس پر لگے الزامات بے بنیاد،
جھوٹے اور گڑھے ہوئے ہیں۔ 
محی الدین پر الزام ہے کہ وہ ان بعض ہندوستانیوں میں سے ہے جو سیریا میں آئی ایس آئی ایس میں شامل ہونے کے بعد وطن واپس لوٹ آیا ہے۔ این آئی اے نے اسی
معاملے میں اسے گرفتار کیا ہے اور اسپیشل کورٹ میں فرد جرم داخل کیا ہے۔ این آئی اے کی عدالت نے ثبوتوں کی بنیاد پر ملزم سے پوچھے جانے والے 239 سوالوں
کی فہرست تیار کی ہے۔ 
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS