نئی دہلی: نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے جواب دہی، شفافیت، گڈ گورننس کو جمہوریت کے لیے لازمی شرط قرار دیتے ہوئے بدھ کے
روز کہا کہ حکومت سماجی تنظیم اور تمام شہریوں کو مشترکہ طور پر ملک سے بدعنوانی ختم کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔
مسٹر نائیڈو نے یہاں کنٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرل (سی اے جی) احاطے میں بابا صاحب بی آر امبیڈکر کے مجسمے کی نقاب کشائی کرتے ہوئے کہا کہ بدعنوانی ملک
کی ترقی اور رفتار میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ اس موقع پر سی اے جی راجیو مہرشی نے استقبالیہ خطبہ پیش کیا اور ڈپٹی سی اے جی انیتا پٹنائک بھی موجود
تھیں۔
سابق صدر ڈاکٹر اے پی جے عبد الکلام کا ذکر کرتے ہوئے نائیڈو نے کہا کہ گارجین کے ساتھ اساتذہ بھی طلبہ کے اخلاق کو بہتر کرنے اور بہ اخلاق سماج کی تعمیر میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ڈاکٹر امبیڈکر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر امبیڈکر ہمہ جہت خوبیوں کے حامل تھے۔ ایک
دور اندیش سیاسی رہنما، صاحب علم،قانون و معیشت کے ماہر،رائٹر،سماجی مصلح اور انسانیت دوست تھے۔
نائب صدر نے کہا کہ آج ہمارے آئین کا شمار دنیا کے سب سے اہم آئین میں ہوتا ہے۔ آئین سازی میں ڈاکٹر امبیڈکر کی اہم حصہ داری اور مشکل حالات میں ملک
کی رہنمائی کرنے کے لیے قوم ان کے تئیں ہمیشہ مشکور رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ آئین ہمارے لیے ایک پاک کتاب ہے اور قومی زندگی کے ہر مسائل پرایک روشن مینار کی طرح رہنمائی کرتا ہے۔ انہوں نے ملک کے شہریوں
سے آئین کی حدود پر عمل درآمد کے لیے مسلسل کوشش کرتے رہنے کی گذارش کی ہے۔
ڈاکٹر امبیڈکر کو غریب طبقات کا مسیحا قرار دیتے ہوئے نائب صدر نے کہا کہ وہ ہمیشہ جنسی مساوات اور تعلیم کے ذریعے ویمن امپاورمنٹ کے مضبوط حامی
رہے، تمام شہریوں میں مساوات اور برابری کو یقینی بنانے کے لیے ذات کے قیود کو توڑنے کی کوشش کرتے رہے۔
- Business & Economy
- Education & Career
- Health, Science, Technology & Environment
- Opinion & Editorial
- Politics
بدعنوانی ختم کرنے کے لیے ملک کے باشندے متحد ہوں:نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS