ٹوکیو اولمپکس کا شائقین کے بغیر انعقاد کا کوئی خیال نہیں: یوشیرو موری

0

ٹوکیو 2020 اولمپک آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین یوشیرو موری نے بدھ کے روز کہا کہ اولمپکس کو شائقین کے بغیر منعقد کرنے کا فی الحال کوئی ارادہ نہیں ہے اور اگر ایسا ہوتا ہے تو اس کو منسوخ کرنے کا واحد آپشن ہوگا۔
رواں سال 24 جولائی سے اولمپکس کا انعقاد ہونا تھا لیکن بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) اور حکومت جاپان نے کورونا وائرس کے سبب اسے اگلے سال تک ملتوی کردیا۔ اولمپکس اب اگلے سال 23 جولائی سے 8 اگست تک ہوں گے۔
موری نے کہا کہ یہ ممکن ہے کہ دیکھنے والوں کی تعداد میں تخفیف کی جائے اور اگر ہمیں شائقین کی تعداد میں کٹوتی کرنی پڑے تو ممکن ہے ، مثال کے طور پر اولمپکس میں صرف جاپانی تماشائیوں کی اجازت ہونی چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت شائقین کے بغیر اس پر غور نہیں کیا جارہا ہے۔ موری نے کہا کہ اگرشائقین کے بغیر اولمپکس کرانے کا کوئی آپشن موجود ہے تو ہمیں اس کے بارے میں سوچنا ہوگا۔ اس معاملے میں اولمپکس کی منسوخی کا سوال پیدا ہوسکتا ہے۔
جاپان سمیت دنیا بھر میں کورونا کی صورتحال کے بارے میں موری نے کہا کہ اگر صورتحال آج کی طرح ہی رہے تو اگلے سال اولمپک کھیلوں کا انعقاد ممکن نہیں ہے۔ اولمپکس کے انعقاد کا دارومدار بڑی حد تک کورونا ویکسینیشن پر ہے۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS