کورونا وائرس سے ایک دن میں 24 ہزار سے زیادہ افراد شفایاب،37،148نئے معاملے درج

0

نئی دہلی: ملک میں کورونا وائرس  کے بڑھتے  قہر کے درمیان گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یہ بات راحت کی ہے کہ اس وبا سے تقریبا ساڑھے چوبیس ہزار افراد  شفایاب ہوئے  اور صحدمند ہونے والوں کی تعداد 7.24 لاکھ سے تجاوز  کرچکی ہے۔
ملک میں ایک دن میں پہلی بار 24،491 افراد صحت مند  ہوئے ہیں۔ اسی عرصہ  میں وائرس  کے نئے معاملے میں بھی کمی واقع ہوئی ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 37،148 نئے معاملے درج ہوئے ہیں جو کل کے مقابلہ میں 3،277 کم ہیں۔ متاثرہ افراد کی تعداد اب 11.55 لاکھ کو عبور کر چکی ہے۔
منگل کے روز وزارت صحت  کی جانب سے جاری تازہ ترین  اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 37،148 معاملات کی تصدیق ہوئی ہے  جس سے متاثرہ افراد کی تعداد 11،55،191 ہوگئی جبکہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد 587 سے بڑھ کر 28،084 ہوگئی۔ اسی عرصہ میں 24،491 مریض صحت مند ہوئے ہیں اور اب یہ تعداد 7،24،578 ہوچکی  ہے۔  فی الوقت  ملک میں کورونا وائرس کے 4،02،529 فعال کیسز ہیں۔
ملک کی مختلف ریاستوں میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صورتحال پر نظر ڈالیں تو ریاست مہاراشٹر میں کورونا وائرس کے 8،240 نئے کیس رپورٹ ہوئے اور 176 افراد کی موت ہوگئی۔ یہاں متاثرہ افراد کی  مجموعی تعداد 3،18،695 اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد 12،030 ہے، جبکہ 1،75،029 افراد وائرس سے شفایاب ہوئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS