حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع کریم نگر میں پرائیویٹ میڈیکل کالجس اورستواہنا یونیورسٹی کی جانب سے الگ تھلگ وارڈس قائم کئے جارہے ہیں تاکہ کورونا سے متاثر افراد کا علاج کیاجاسکے۔گورنمنٹ ڈسٹرکٹ اسپتال میں 100بسترہیں جب کہ ستوانا یونیورسٹی نے 400بستروں کی سہولت فراہم کی ہے اور پرتیما میڈیکل کالج نے 50بستروں کی سہولت فراہم کی ہے۔اس نے 25آکسیجن والے بستر تیار کئے ہیں اور 27آئی سی یو بستر کا انتظام کیا ہے تاکہ کووڈ کے مریضوں کو 24گھنٹے طبی امداد فراہم کی جاسکے۔اسی دوران لوگ،تاجرین اورتجارتی ادارے ضلع میں کورونا کے معاملات میں اضافہ کے پیش نظر کریم نگر شہر،جمی کنٹہ،حضورنگرمیں رضاکارانہ طورپرلاک ڈاون نافذ کرچکے ہیں۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS