پدوچیری: بجٹ سیشن کے خطاب کے لیے بیدی نہیں آئیں، ایوان کی کاروائی ملتوی

0

پدوچیری: پدوچیری اسمبلی کے بجٹ سیشن کا آغاز پیر کے روز ہو گیا لیکن اس سے خطاب کرنے لیے لیفٹینینٹ گورنر (ایل جی) کرن بیدی کے ایوان میں نہ آنے کے بعد ایوان کی کاروائی 12 بجے تک کے لیے ملتوی کر دی گئی۔ 
وزیر اعلیٰ وی نارائن سامی آج 12:05 بجے پدوچیری کا سالانہ بجٹ پیشن کریں گے۔ آج بجٹ سیشن کے پہلے دن ایوان کی کاروائی 09:30 بجے شروع ہونے پر اراکین نے کچھ منٹ تک محترمہ بیدی کے آنے کاانتظار کیا۔ 
ایل جی کے نہ آنے پر وزیر اعلیٰ کے پارلیمانی سکریٹری کے لکشمی نارائن نے 12:00 بجے تک کے لیے ایوان کی کاروئی ملتوی کر دی۔ محکمہ خزانہ سنبھال رہے مسٹر نارائن سوامی 2020-21 کے لیے پدوچیری کا سالانہ بجٹ پیش کریں گے۔ 
بیدی نے اس سے قبل اتوار کی رات وزیر اعلیٰ کو خط لکھ کر کہا تھا کہ انھیں ایوان میں پیش کیے جانے والے سالانہ مالی تفصیلات اور گرانٹ کے مطالبے سے متعلق معلومات نہیں بھیجی گئی ہیں جو کہ مرکز کے زیر انتظام ریاستی حکومت ایکٹ 1963 کی توضیعات کے تحت ضروری ہے۔ 
ایل جی نے خط لکھ کر بجٹ پیش کرنے لیے وزیراعلیٰ سے کہا ہے کہ وہ نئی تاریخ متعین کریں۔ 

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS