مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹویٹرپروزیراعظم نریندرمودی کی مقبولیت مستقل طور پربڑھتی جارہی ہے۔ان کے 6 کروڑ فالوورز ہیں۔ جنوری 2009 میں مودی ٹویٹر سے
جڑے تھے۔ستمبر 2019 میں ان کے فالوورز کی تعداد پانچ کروڑ تھی۔
مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے ٹویٹر پر کروڑ 16 لاکھ فالورز ہیں۔ بی جے پی کے سابق قومی صدر امت شاہ ،مئی 2013 میں ٹویٹر سےجڑے تھے۔ اس کے ساتھ
ہی ،وزیر دفاع راجناتھ سنگھ ، جو اپریل 2013 سے ہی ٹویٹر سے جڑے ہیں ،ان کے فالوورز کی تعداد 1 کروڑ78 لاکھ ہے۔
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کے ٹویٹر پر 1 کروڑ 52لاکھ فالوورزہیں۔ راہل گاندھی اپریل 2015 میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے جڑے تھے۔ کانگریس پارٹی
کی عبوری صدر سونیا گاندھی اور کانگریس کی جنرل سکریٹری پریانکا گاندھی واڈرا کے ٹوئٹر فالوورز کی تعداد ایک کروڑ سے بھی کم ہے۔
سابق امریکی صدر براک اوباما کے 12.9 کروڑ فالورز ہیں۔ یہ تعداد ستمبر 19 میں 10.8 کروڑ تھی۔ ٹویٹرپر،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فالوورزکی تعداد
8.37 کروڑ ہوگئی ہے۔
ملک کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے فالوورز کی تعداد ایک کروڑ 5 لاکپ ہے۔ وہ ستمبر 2015 سے ٹویٹر سے جڑے تھے۔ اس
کے ساتھ ہی،دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال،جو ٹوئٹرپرمستقل طور پر سرگرم ہیں ، ان کے فالوورز کی تعداد کروڑ 99 لاکھ ہے۔
مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹویٹر پر وزیر اعظم نریندر مودی کی مقبولیت
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS