کلکتہ :مغربی بنگال چائلڈ کمیشن نے کورونا وائرس بحران کے اس دور میں بچوں کی اسمگلنگ اور کم عمری میں شادی کے واقعات میں اضافے کے پیش نظر ایک علاحدہ سیل قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے ذریعہ مقامی انتظامیہ سے بہترکوآرڈی نیشن قائم کرکے اس طرح کے واقعات پر روک لگایا جاسکے گا۔
کمیشن کی چیئر پرسن اننیا چکرورتی نے کہا کہ کورونا وائرس کے اس بحران میں اسمگلنگ کے شکار بچے اوردماغی طورپرمتاثر بچوں کی مدد کیلئے یہ نیا سیل قائم
کیا گیا ہے جس میں غیرسرکاری تنظیموں کے نمائندوں کو شامل ہوں گے اوراس کے ممبران انتظامیہ کی مدد سے کام کریں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ سیل موجود
صورت حال میں پریشانیوں کا سامنا کررہے بچوں کی مد د کریں گے اور ان کے بہتر مستقبل کیلئے اقدامات کریں گے۔
چکرورتی نے کہا کہ جون میں ہی ایک ہیلپ لائن بنایا گیا ہے جس میں بچوں کی اسمگلنگ اور کم عمری میں شادی سے متعلق شکایات کی جاسکتی تھیں۔اس کام کیلئے ہم
غیر سرکاری تنظیموں کی مدد بھی لے رہے ہیں اوران کی مدد سے ہی ایسے بچوں کی شناخت کرتے ہیں۔
چکرورتی نے یہ اقدامات مرکز ی حکومت کے ہدایات پرنہیں اٹھائے گئے ہیں۔مرکزی حکومت نے 6جولائی کو ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے ریاستی حکومت سے کہا
تھا کہ بچوں کی اسمگلنگ روکنے اور بچوں کی گمشدگی سے متعلق بیداری عامہ پیدا کرنے کی سمت میں مقامی لوگوں کی مدد سے کام کریں اور بچوں کو بازیافت کیا
جائے۔چکرورتی نے کہا کہ مغربی بنگال چائلڈ کمیشن نے بہت پہلے ہی ٹاسک فورسیس کی تشکیل کردی تھی جس کا کام اسمگلنگ کو روکنا تھا۔
ٹاسک فورس نے مقامی اداروں کی مدد سے بڑے پیمانے پر خواتین اور بچوں کے اسمگلنگ کرنے والے گروہ کا پردہ چاک کیا ہے۔بچوں کی گمشدگی سے متعلق ہے کمیونیٹی سطح پر بیداری مہم چلائی گئی ہے۔
جون میں کم عمری میں شادی کے 22کیس درج کئے ہیں۔اس کے علاوہ 20مارچ سے 14اپریل تک کم عمری میں شادی کا 141کیس درج کیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ
مقامی این جی اوز کی مدد سے کم عمری میں شادی پر روک لگانے کی کوشش کی جارہی ہے۔اس کے علاوہ 15اپریل سے مئی کے اواخر تک کم عمری میں شادی کے
357معاملے سامنے آئے جس میں سے 90فیصد شادیوں کو روک دیا گیا ہے۔
کمیشن نے کہا کہ لاک ڈاؤن اور امفان طوفان کی وجہ سے لوگوں کی معیشت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔روزگار کے مواقع ختم ہوئے ہیں اس کی وجہ سے بچوں کی خرید
وفروخت کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ایسے میں کمیشن کا کام کافی بڑھ گیا ہے۔
کورونا بحران میں بچوں کی اسمگلنگ اور کم عمری شادی کے واقعات میں اضافہ
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS