اچھی کہانیوں کو سرحدوں کے پار بھی پسند کیا جاتا ہے: انوشکا شرما

    0

    ہندی فلموں کی مشہور اداکارہ و فلمساز انوشکا شرما کا کہنا ہے کہ اچھی کہانیاں زبانوں کی حدود توڑ کر سرحدوں کے پار بھی پسند کی جاتی ہیں۔
    انوشکا نے گلوبل اسٹریمنگ کے بڑے پلیٹ فارم کے ذریعہ اپنے پروجیکٹ ’’پاتال لوک اور بلبل‘‘ کو لوگوں کے سامنے پیش کیا اور بیک ٹو بیک کامیابی حاصل کی۔
    انوشکا ’’پاتال لوک اور بلبل‘‘ کی عالمی مقبولیت سے بہت خوش ہیں۔
    انوشکا نے کہا ’’جب آپ اس طرح کی سوچ کے ساتھ کوئی فلم بناتے ہیں یا کنٹیکٹ تیار کرتے ہیں تو پھر اسے دیکھنے والے سامعین کی کوئی حد نہیں رہتی ہے کیونکہ بڑے بڑے عالمی پلیئرز آپ کو پوری دنیا میں ناظرین تک پہنچنے میں پلیٹ فارم دستیاب کراتے ہیں۔
    وہ آپ کو شاندار مواقع فراہم کرتے ہیں اور اس موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے آپ پوری دنیا میں موجود شائقین تک پہنچ سکتے ہیں۔
    فلمساز نے کہا ’’میرا ماننا ہے کہ انسانی کہانیاں ملک کی سرحدوں کو عبور کرجاتی ہیں۔
    زبان کی رکاوٹ توڑ دیتی ہے۔
    اس میں دنیا بھر کے تمام لوگوں تک پہنچنے کی طاقت ہے۔
    اچھی کہانیوں کو کبھی بھی حدود میں باندھ کر نہیں رکھا جاسکتا ہے اور یہ لوگوں تک پہنچ ہی جاتی ہے‘‘۔

     

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS