مجرمانہ ذہنیت کے لوگ عام آدمی ہی نہیں پولیس اور عوامی نمائندوں کو بھی نشاہ بنا رہا ہے ہیں: ہڈا

0

چنڈی گڑھ: ہریانہ میں حزب اختلاف کے لیڈر بھوپندر سنگھ ہڈا نے آج الزام لگایا کہ ریاست میں قانون و انتظام کا جنازہ نکل چکا ہے۔روہتک کے چڑی گاؤں میں سرپنچ رام کشن والمیکی کے قتل پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ہڈٓ نے یہاں جاری بیان میں کہا کہ مجرمانہ ذہنیت کے لوگ عام آدمی ہی نہیں پولیس اور عوامی نمائندوں کو بھی نشاہ بنا رہا ہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چڑی گاؤں میں سرپنچ بال کشن والمیکی کو گھر میں گھس کر قتل کردیا گیا جو افسوسناک ہے۔سابق وزیراعلی نے معاملے میں جلد اور سخت کارروائی کے لئے ریاستی پولیس کے ڈائریکٹر جنرل اور روہتک پولیس سپرنٹنڈنٹ سے فون پر بات بھی کی۔
انہوں نے حکومت سے رام کشن والمیکی کے کنبے کو مناسب معاوضہ دینے اور کنبے کے فرد کو سرکاری نوکری دینے کا مطالبہ کیا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS