بہار: اسمبلی انتخابات میں 65 سال سے زائد عمر کے ووٹروں کو پوسٹل بیلٹ کی سہولت نہیں

0

الیکشن کمیشن نے بہار اسمبلی انتخابات میں وسائل کی کمی کے سبب وہاں 65 سال سے زائد عمر کے ووٹروں کو پوسٹل بیلیٹ کی سہولت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے آج یہاں شام جاری ایل ریلیز میں کہا کہ کووڈ۔19 کے پیش نظر قومی آفات کے بندوبست کی اتھارٹی نے یہ ہدایت دی تھی کہ 65 برس سے زائد عمر کے بیمار افراد، حاملہ خواتین اور دس سال سے کم عمر کے بچے گھر میں ہی رہیں گے۔ یہ دیکھتے ہوئے الیکشن کمیشن نے 65 برس سے زائد کمیشن کے لوگوں کے لئے پوسٹل بیلٹ کی سہولت دی تھی اور لا کمیشن کی سفارشات کی بنیاد پر وزارت قانون نے 19 جون کو اسے نوٹیفائیڈ بھی کیا تھا۔
الیکشن کمیشن نے بہار کے اسمبلی انتخابات اور ضمنی انتخابات کی تیاریوں کی مسلسل نگرانی کی اور اسے ہر پولنگ مراکز پر ایک ہزار ووٹروں کو ہی ووٹ دینے کا فیصلہ کیا ۔بزرگ اور جو افراد صحت مند نہیں ہیں ان کے لئے ریاستی حکومت 34,000 سے زائد پولنگ سنٹرز بنا رہی ہے جو پہلے کے پولنگ سنٹروں سے 45 فیصد زائد ہے۔ اس سے ریاست میں پولنگ مراکز کی تعداد بڑھ کر 1,06,000 ہو جائے گی۔ اس کی وجہ سے اس کام میں 1,80,000 سے زائد پولنگ ورکرز اور زیادہ وسائل کی ضرورت ہوگی۔ ان سب چیلنجوں اور دباؤ کے سبب الیکشن کمیشن نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ وہ 65 برس سے زائد عمر کے ووٹروں کو پوسٹل بیلٹ کی سہولت نہیں دے گی لیکن 80 برس سے زائد عمر کے افراد اور معذور ووٹروں کے لئے یہ سہولت رہے گی۔ 

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS