ناانصافی کے خلاف لڑ رہے ہیں ہم:راہل گاندھی
نئی دہلی:کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے مدھیہ پردیش میں قبضہ ہٹانے گئے پولیس دستے کے اراکین کے ذریعہ دلت کنبے کے لوگوں کے ساتھ کی گئی بربریت کے وائرل ہوئے ویڈیو پر گہرا دکھ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اسی سوچ اور ناانصافی کے خلاف وہ لڑ رہےہیں۔
راہل گاندھی نے ایک بیان میں ریاست کے وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان کی قیادت والی بھارتیہ جنتا پارٹی حکومت پرسخت حملہ کرتے ہوئے ٹویٹ کیا’’ہماری لڑائی اسی سوچ اور ناانصافی کے خلاف ہے۔‘‘
اس کے ساتھ ہی انہوں نے پولیس بربریت کا ویڈیو بھی پوسٹ کیا ہے۔بتایا جارہا ہے کہ یہ مدھیہ پردیش کے گنا میں دلت کسان کنبوں کے ساتھ پولیس کے ظلم کا وائرل ہوا ویڈیو ہے۔
ویڈیو میں پولیس دستے دلت کنبوں کی خواتین اور بچوں پر ڈنڈے برسا رہے ہیں اور لات گھوسوں سے ان کی پٹائی کررہے ہیں۔
دراصل ، گونا کے علاقے کانت میں کالج کی اراضی پر قبضہ کرنے پر انتظامیہ اور پولیس نے دلت خاندان کے خلاف وحشیانہ کارروائی کی تھی۔ اس دوران دلت جوڑے نے کیڑے مار دوا پیا۔ اس کیس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور اس کی مدد سے کانگریس نے بی جے پی کی ریاستی حکومت کو گھیرے میں لے لیا۔ معاملہ سیاسی رنگ لینا شروع ہوا اور کانگریس نے شدید حملہ کیا۔ حکومت بھی حرکت میں آئی اور انتظامی عملے پر ایکشن لیا اور تحقیقات کا حکم دیا۔
ناانصافی کے خلاف لڑ رہے ہیں ہم:راہل گاندھی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS