نئی دہلی: کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (سی پی آئی) نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کورونا بحران کے پیش نظر سنیٹائزر پر جی ایس ٹی ختم کرے۔سی پی آئی کے سینئر لیڈر اتل کمارانجن نے کہا کہ ملک میں سرکاری تشہیری نظام سمیت تمام اخبارات اور الیکٹرانک میڈیا میں اشتہار دیا جارہا ہے کہ لوگوں کو ماسک پہننا چاہئے اور سنیٹائزر کا استعمال کرنا چاہئے۔اتنا ہی نہیں،ڈاکٹروں کی طرف سے بھی صابن سے ہاتھ دھونے اور سنیٹائزرکا مستقل استعمال کرنے کا مشورہ دیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مارکیٹ میں اس وقت بہت ساری قسم کے سنیٹائزروں کی تشہیر کی جارہی ہے۔ آج کل شہروں سے لے کر عام دیہاتوں تک بڑے پیمانے پر سنیٹائزراستعمال ہورہے ہیں۔سنیٹائزر پر 18 فیصد جی ایس ٹی لگانا عام لوگوں کے ساتھ لوٹ مار کرنا ہے اور غریب عوام کو اس کے استعمال سے محروم کرنا ہے۔
مسٹر اتل انجان نے وزیر اعظم مودی سے اپیل کی ہے کہ وہ جی ایس ٹی کونسل یا خصوصی بندوبست کے توسط سے آرڈیننس جاری کرکے عوام کو سنیٹائزر پر عائد 18 فیصد جی ایس ٹی سے فوری راحت دیں۔
سنیٹائزرپر 18 فیصد جی ایس ٹی ختم کیا جائے: سی پی آئی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS