پائلٹ اور دو وزرا کو ہٹانے کا فیصلہ اعلی کمان کا

0

جے پور:راجستھان کے وزیراعلی اشوک گہلوت نے سچن پائلٹ اور دو وزراء کو ہٹانے کا فیصلہ اعلی کمان کا بتاتے ہوئے کہاکہ انہیں دو مرتبہ موقع دیا گیا لیکن وہ نہیں آئے۔
گہلوت نے آج یہاں نامہ نگاروں سے کہاکہ پائلٹ کو مجھ سے اعتراض تھا تو پارٹی کے پلیٹ فارم پراپنی بات کہتے،ہم نے انہیں دو مرتبہ موقع دیا لیکن وہ روزٹیوئٹ کرتے رہے۔ ان کا یہ رویہ’آبیل مجھے مار والا‘رہا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ساتھی بی جے پی کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں۔ وہ پارٹی توڑنے کی بات کرتے ہیں لیکن دو تہائی تعداد کے بغیرپارٹی کیسے ٹوٹ سکتے ہیں۔یہ کھیل بی جے پی کا۔ بی جے پی کے جن لوگوں نے مدھیہ پردیش میں کردارادا کیا وہی ٹیم اب یہاں کام کررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ کورونا وبا کا زورچل رہا ہے۔ہم نے کافی کام کیا ہے،ایسے وقت میں حکومت گرانا افسوسناک ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت گرانے کی کوشش چھ مہینے سے چل رہی تھی لیکن ہم ہربار انہیں موقع دیتے رہے پروہ نہیں مانے۔ انہوں نے تمام اراکین اسمبلی کا کام کیا ہے خواہ وہ کسی بھی گروپ کے ہوں۔ پھربھی انہیں شکایت رہی اور وہ بی جے پی کی خرید و فروخت کی پالیسی کے شکار ہوگئے۔
گہلوت نے کہا کہ ہمارے کچھ اراکین اسمبلی کو ایک ریزارٹ میں ٹھہرایا گیا ہے لیکن ان پر سچن پائلٹ کا کنٹرول نہیں ہے،سارا کام بی جے پی کررہی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS