لاہورپاکستان کے سابق وکٹ کیپر راشد لطیف نے د ورہ انگلینڈ میں پاکستانی ٹیم سے توقعات وابستہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیم انگلینڈ کے خلاف کوشش کرنے پر جیت درج کرسکتی ہے ۔
یو ٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کی بیٹنگ میں وہ طاقت نہیں ہے جو کہ ہونی چاہئے ، ڈومینیک سبلی نے صرف چار،پانچ ٹیسٹ کھیلے ہیں۔اولی پوپ،جو ڈینلی اور روری برنز بھی سکواڈ کا حصہ ہیں تاہم ان چاروں کھلاڑیوں کو اچھی کارکردگی دکھانے کیلئے جو روٹ کی رہنمائی درکار ہو گی جبکہ بین اسٹوکس اور جوز بٹلر پر بھی بھاری ذمہ داری عائد ہوگی۔انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کو بیٹنگ لائن کے علاوہ اسپن کے شعبے میں بھی بعض مسائل کا سامنا ہے اس لئے ہو سکتا ہے کہ معین علی کو موقع دیا جائے ۔ ان حالات کو دیکھتے ہوئے امید کی جا سکتی ہے کہ پاکستان ٹیسٹ سیریز میں میزبان ٹیم کیلئے سخت جان ثابت ہو گا۔
دوسری جانب پاکستان کی برطانوی سرزمین پر کارکردگی خراب نہیں رہی ہے۔ 2016 اور 2018 کی سیریز میں پاکستان نے شاندار کھیل پیش کیا ۔ اگر وہ میچ جیت نہ سکے تو ڈرا ضرور کئے ۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2009، چمپئنز ٹرافی 2017 بھی انگلینڈ میں جیتی تھی لہٰذا کھلاڑی یہاں کی کنڈیشنز،موسم،وکٹوں،گراؤنڈ ز اور دیگر چیزوں سے ہم آہنگی رکھتے ہیں، بیٹنگ لائن بھی تجربہ کار ہے جبکہ بالنگ بھی اچھی ہے۔
انگلینڈ کی بیٹنگ لائین کمزور :راشد لطیف
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS