شملہ: ہماچل پردیش میں سیاحوں کو داخلے کی اجازت دیئے جانے کے خلاف شملہ شہری کانگریس نے سکریٹریٹ کے باہر دھرنا دیکر چکہ جان کیا۔
کانگریس پارٹی کا کہنا تھا کہ کورونا بحران کے وقت ریاستی حکومت کا عوام مخالف فیصلہ مناسب نہیں ہے۔ مظاہرین نے حکومت کے خلاف جم کر نعرے بازی کی۔ اس
دوران چھوٹا شملہ میں دونوں جانب طویل جام لگ گیا۔ کانگریس نے وزیراعلی کو میمورنڈم سونپ کر 48 گھنٹے کے دوران سیاحوں کو آنے کی چھوٹ کا فیصلہ واپس نہ
لینے کی سورت میں ریاست گیر تحریک چلانے کے لئے خبردار کیا۔
اس موقع پر پارٹی ریاستی صدر کلدیپ سنگھ راٹھور نے کہا کہ ریاستی حکومت ہماچل کے لوگوں کے لئے تو کوارنٹائن کی شرط لگارہی ہے جب کہ سیاحوں کو ہماچل میں آنے کی کھلی چھوٹ دے رہی ہے جس سے ریاست میں کورونا کا خطرہ مزید بڑھ رہا ہے۔ کانگریس پارٹی شروع سے ہی حکومت کو کورونا سے آگاہ کرتی رہی ہی۔
پہلے حکومت نے تاخیر سے لاک ڈاؤن نافذ کیا اب جب معاملے بڑھ رہے ہیں تو حکومت نے سرحدیں کھول دی ہیں۔
ریاست میں ہوٹل و دیگر کاروبار ابھی اس کے حق میں نہیں ہیں۔ایسے میں یہ فیصلہ تب تک ملتوی کیا جان چاہئے جب تک کی ملک میں اس وبا کا قہرختم نہیں ہوجاتا۔جب تک ریاست میں کووڈ۔ 19 سے متاثر ایک بھی شخص نہیں تھا لیکن اب کووڈ 19 متاثری کی تعداد 1150 کے قریب پہنچ گئی ہے۔ اس وبا سے 9 لوگوں کی موت بھی ہوچکی ہے۔
ریاستی حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست کو کورونا کا ڈٹینشن سینٹر نہیں بننے دیا جائے گا۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ریاست میں
کووڈ۔19 کے سبھی پروٹوکول پر سختی سے عمل کرتے ہوئے اس کی روک تھام کے لئے سخت قدم اٹھائے۔ ریاست کے لوگوں کی صحت کی حفاظت کرنا حکومت کی
پوری ذمہ داری ہے۔ سرحدوں پر اتنے کمزور انتظامات ہیں کہ لوگ فرضی طریقے سے داخل ہورہے ہیں۔
ہماچل پردیش میں سیاحوں کے داخلے پر کانگریس نے تحریک چلانے کا انتباہ دیا
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS