بی جے پی کی عصمت دری پر مبنی انتخابی ویڈیو کے خلاف جانچ شروع

0

کلکتہ :مغربی بنگال کمیشن فارپروٹیکشن چائلڈ رائٹ نے بی جے پی کے ایک انتخابی مہم پر مبنی ویڈیو جس میں مبینہ طور پرایک بچی کے سامنے اس کی ماں کے ساتھ عصمت دری کے مناظر کودکھایا گیا,پرنوٹس لیتے ہوئے کلکتہ پولس سے اس پورے معاملے میں جواب طلب کیا ہے –
جوائنٹ پولس کمشنر (کرائم) مرلی دھر شرما نے کہا کہ آئی ٹی سیل کے ڈیٹکٹیو محکمہ نے اس معاملے کی جانچ شروع کردی ہے۔مختلف مسائل پر بی جے پی سوشل میڈیا پرحکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے مہم چلارہی ہے۔9اور 10جولائی کو بی جے پی اپنے ٹوئیٹرپرتین ویڈیو لوڈ کیا ہے جس میں سے ایک ویڈیو میں ریاست میں خواتین کے خلاف عصمت دری کے معاملات کو دکھایا گیا ہے۔اس ویڈیو میں ایک بچی اور ایک خاتون جن کے چہرے ظاہر نہیں ہورہے ہیں کو دیکھایا گیا ہے۔فلم میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بچی کے سامنے ہی اس کی ماں کے ساتھ عصمت دری کی گئی ہے۔اس ویڈیو کے ذریعہ کہا گیا ہے کہ خواتین کے خلاف عصمت دری اور زیادتی کو ریاست کے عوام برداشت نہیں کریں گے ۔
مغربی بنگال وزارت خواتین و اطفال کے ماتحت کام کرنے والے کمیشن فار پروٹیکشن چائلڈ رائٹ نے کلکتہ پولس کمشنر انوج شرما کو خط لکھ کر کہا ہے کہ اس طرح کی سے میں بچیوں پر فلمانا پوسکو(POCSO)ایکٹ کی خلاف ورزی ہے۔اس کے علاوہ کیئر اینڈ پروٹیکشن آف چلڈرین ایکٹ کو بھی نظر انداز کیا گیا ہے۔کمیشن نے کلکتہ پولس سے اس معاملے میں جواب طلب کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS