سی پی آئی ایم نےجیلوں میں بند دانشوروں،انسانی حقوق کے کارکنوں کی رہائی کا مطالبہ کیا

0

نئی دہلی : کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا مارکسسٹ (سی پی آئی-ایم) نے ملک کی جیلوں میں دانشوروں اورانسانی حقوق کے کارکنوں کی بگڑتی ہوئی صحت پرگہری تشویش کا اظہار کیا ہے اوران کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
سی پی آئی (ایم) کے پولیٹ بیورو نے پیر کو یہاں جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ ملک کی جیلیں پہلے ہی بھری ہوئی ہیں اور وہاں بنیادی سہولیات میسرنہیں ہیں۔
ایسی صورتحال میں ان قیدیوں کی صحت کے بارے میں تشویش بڑھ گئی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اکھل گوگوئی نامی ایک قیدی کورونا مثبت پایا گیا ہے اور انقلابی شاعر ورورا راؤ کی حالت انتہائی نازک ہوگئی ہے۔ لہذا ، یہ خدشہ بڑھ گیا
ہے کہ گوتم نولکھا ،سدھا بھاردواج ،سوما سین جیسے انسانی حقوق کے کارکنوں اور دانشوروں کی حالت کہیں زیادہ خراب نہ ہوجائے اور وہ کورونا انفیکشن کا
شکار نہ بن جائیں۔ اس کے علاوہ دہلی یونیورسٹی کے پروفیسر سائی بابا کی حالت بھی خراب ہے ، جو پہلے ہی جیل میں بند ہیں اور 90 فیصد معذورہیں ۔ان کی
جان کو خطرہ ہے۔ گزشتہ سال اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے نمائندے نے بھی سائی بابا کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔
واضح رہے کہ ورورا راؤ کی خراب حالت کے پیش نظرسوشل میڈیا پرملک کے مشہور ادیب اور انسانی حقوق  کے کارکنوں نےمناسب صحت سہولیات دینے کا
مطالبہ کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS