شیوراج سنگھ نے وزراء میں محکموں کو تقسیم کیا

    0

    مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے آج اپنے وزراء  کو مخلتف  محکموں کی  ذمہ داری سونپی ۔ سرکاری ذرائع کے مطابق  چوہان نے تعلقات عامہ ،جنرل ایڈمنسٹریش، نرمدا ویلی ڈیولپمنٹ ،ایوی ایشن اور اس طرح کے دیگر محکمے اپنے پاس رکھے ہیں جو کسی دوسرے وزیر کے حوالے نہیں کئے گئے ہیں۔
    ڈاکٹر نروتم مشرا داخلہ ، جیل ، پارلیمانی امور اور محکمہ قانون کا قلمدان سنبھالیں گے۔ گوپال بھارگو پبلک ورکس ، کاٹیج اینڈ ویلج انڈسٹریزدیکھیں گے۔ تلسی رام کو سلاوٹ آبی وسائل ، فشریز ویلفیئراورفشریز ڈپارٹمنٹ کی ذمہ داری  سونپی گئی ہے۔
    محکمہ جنگلا ت وجئے شاہ کے سپرد کیا گیا ہے ، جبکہ مالیات ، کمرشل ٹیکس اور پلاننگ، محکمہ اقتصادیات  اور شماریات جگدیش دیوڑا کو سپرد کیا گیا ہے۔  بساہو  لال  سنگھ  فوڈ ،سول سپلائی  اور صارفین کے تحفظ کی دیکھ بھال کریں گے۔
    مسز یشودھراراجے سندھیا  اسپورٹس اینڈ یوتھ ویلفیئر ، ٹیکنیکل ایجوکیشن ، اسکل ڈیولپمنٹ اینڈ ایمپلائمنٹ ڈپارٹمنٹ دیکھیں گی۔  بھوپندر سنگھ شہری ترقیات اور رہائشی محکمہ اور مسز مینا سنگھ قبائلی بہبود ، شیڈیولڈ  کاسٹ ویلفیئر ڈپارٹمنٹ کی قیادت کریں گی۔
    کسانوں کی فلاح و بہبود اور محکمہ زراعت کے فروغ کی ذمہ داری  کمل پٹیل ، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ادل سنگھ کنسانہ ، ریونیو اور ٹرانسپورٹ گووند سنگھ راجپوت ، معدنی وسائل اور لیبر برجیندر پرتاپ سنگھ اور میڈیکل ایجوکیشن اور بھوپال گیس المیہ امدادو بحالی  کیلئے وشواس سارنگ کو مختص کیا گیا ہے۔
    امرتی دیوی ویمن اینڈ چائلڈ ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ ، ڈاکٹر پربھورام چودھری  پبلک ہیلتھ  اور خاندانی بہبود، ڈاکٹر مہیندر سنگھ سسودیا  پنچایت راج اور دیہی ترقیات ،پردیو من سنگھ تومر توانائی اور پریم سنگھ پٹیل مویشی ،سماجی انصاف معذوروں کے بہبود کا محکمہ سنبھالیں گے۔
    اوم پرکاش سکلیچہ مائیکرو ،  اسمال اور  میڈیم  کاروبار ، سائنس و ٹکنالوجی ، مسز اوشا ٹھاکر سیاحت ، ثقافت اور روحانیت اور  اروند بھڈوریا کوآپریٹوز، پبلک سروس منیجمنٹ دیکھیں گے۔
    ڈاکٹر موہن یادو ہائر ایجوکیشن  ،  ہردیپ سنگھ ڈانگ نئی اور قابل تجدید توانائی ، ماحولیات اور راجیووردھن سنگھ دتی گاؤں صنعتی پالیسی اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے والے محکمہ کی ذمہ دار ہوں گے۔
    وزیر مملکت بھرت سنگھ کشواہا باغبانی اور فوڈ پروسیسنگ (آزادانہ) اور نرمدا وادی ڈیولپمنٹ کی دیکھ بھال کریں گے۔ وزیر مملکت اندر سنگھ پرمار کو اسکول ایجوکیشن (آزادانہ ) اور جنرل ایڈمنسٹریشن اور رام  کھلاون  پٹیل کو پسماندہ طبقات و اقلیتی بہبود (آزادانہ) ،  خانہ بدوش اور نیم خانہ بدوش قبائل بہبود (آزادانہ) اور پنچایت و دیہی ترقیات کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
    وزیر مملکت رام کشور کاؤنڑے  آیوش (آزادانہ) ، آبی وسائل ، وزیر مملکت برجندر سنگھ یادو  کو پبلک ہیلتھ اینڈ میکینکل ، وزیر مملکت گرراج ڈنڈوتیا  کو کسان بہبود اور ترقیات زراعت  ، وزیر مملکت سریش دھاکڑ کو محکمہ برائے تعمیرات اور او پی ایس بھڈوریا کو شہری ترقیات اور رہائشی مکانات کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
    یاد رہے چوہان نے 2 جولائی کو کابینہ میں 20 کابینہ اور آٹھ ریاستی درجہ کے  وزراکو شامل کرکے اپنی کابینہ میں توسیع کی ہے۔ تب سے وزراء کے مابین محکموں کی تقسیم کا انتظار تھا۔

     

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS