دلتوں نے کیا مظاہرہ،لاش اٹھانے سے انکار

0

حصار : ہریانہ میں ضلع حصار کے اسروا میں دلت کنبے پرحملہ کرنے اورایک نوجوان کا قتل کرنےکے ملزمان کو گرفتار کرنےکے مطالبے  کے سلسلے میں آج ایگروہہ میڈیکل کالج میں دلتوں نے احتجاج کیا اور نوجوان کی لاش اٹھانے سے انکار کردیا ۔ 
احتجاج کے وقت اگروہا میڈیکل کالج میں مذکورہ حملے کے زخمی داخل تھے اور نوجوان فیروزی کی لاش رکھی ہوئی تھی۔ پولیس نے زخمی دھیررام کے بیان پر آج نو ملزمان انمول،راہل راکیش،سندر،وشنو،وزیر،سونو،پون اورسریندرعرف کالو کے خلاف قتل اوردرج فہرست ذات اوردرج فہرست قبائل (انسداد مظالم) قانون کی دفعات کے تحت معاملہ درج کرلیا ہے۔
دھیر رام کی شکایت کے مطابق  گزشتہ  شام 5:30 بجے مذکورہ ملزمان ہتھیاروں کے ساتھ گھر میں گھسے اورذات پر مبنی گالیاں دیتے ہوئے خانہ افراد پرحملہ کر دیا ۔حملہ میں پانچ افراد زخمی ہو گئے جن میں سے علاج کے دوران فیروزی کی موت ہو گئی ۔ اگروہہ میڈیکل کالج میں مظاہرے کی  قیادت کرنے والے ایڈوکیٹ رجت کلسن نے موقع پر مظاہرین سے بات کرنے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس نارائن چندرا سے  متاثرہ افراد کے اہل خانہ کی طرف سے ملزمان کو فوری طورپرگرفتارکرنے، متاثرہ کنبے کو سیکورٹی مہیا کرانے ،گاؤں میں عارضی پولیس چوکی قائم کرنےاور گاؤں  سے شراب کا ٹھیکہ ہٹانے کی مانگ کی ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS