سچن پائلٹ کا دعوی ہے کہ انہیں 16 کانگریس اور 3 آزاد ایم ایل اے کی حمایت حاصل

0

راجستھان میں اشوک گہلوت حکومت پر خطرات کے بادل  گہرے ہوتے جارہے ہیں۔ اطاعات کے مطابق سچن پائلٹ دہلی میں ہیں اور وہ بی جے پی قائدین سے رابطے میں ہیں۔سچن پائلٹ کا دعوی ہے کہ انہیں 16 کانگریس اور 3 آزاد ایم ایل اے کی حمایت حاصل ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بی جے پی کی طرف سے کہا گیا ہے کہ وہ پہلے راجستھان کی اشوک گہلوت حکومت کو گرانے۔ تاہم ،بی جے پی نے انہیں وزیر اعلی کا عہدہ دینے سے انکار کردیا ہے۔ کیونکہ بی جے پی خود ریاست میں قیادت کو لے کر ہچکچاہٹ کا شکار ہے۔ وسندھرا راجے کی حمایت میں 45 ایم ایل اے ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی کانگریس ہائی کمان نے سچن پائلٹ سے بھی بات کی ہے اور تمام امور کی وضاحت کی ہے۔ کانگریس اشوک گہلوت سے ناراض ہے کیوں کہ ممبران اسمبلی کی خرید و فروخت میں پوچھ گچھ کے لئے سچن پائلٹ کو نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ اسی کے ساتھ ہی سچن پائلٹ نے یہ بھی اشارہ دیا ہے کہ وہ بی جے پی میں نہیں جائیں گے لیکن وہ اپنی نئی پارٹی کو ضرور تشکیل دے سکتے ہیں۔ سچن پائلٹ انکوائری نوٹس کے اجرا پر ناخوش ہے۔
لیکن سچن پائلٹ اب ایک بڑا فیصلہ لینے کو تیار ہیں۔ دراصل ،راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے ہفتے کے روز ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ ان کی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اس کے لئے،ممبران اسمبلی کو لالچ دی جارہی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS