نئی دہلی: کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے چین کے معاملے پرایک بارپھر وزیراعظم مودی کو نشانہ بنایا ہے۔ ٹوئیٹر پرایک نیوزویب سائٹ کے پروگرام میں منعقدہ گفتگو کا لنک شیئر کرتے ہوئے کہاہے کہ 'ایسا کیا ہوا کہ مودی جی کے رہتے چین نے بھارت ماتا کی مقدس سرزمین چین نے چھین لیا'۔ اہم بات یہ ہے کہ راہل گاندھی کا بیان ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب بھارت اور چین کے مابین فوجی اور حکومتی سطح پر کئی دور کی بات چیت دونوں ممالک کی افواج کوپیچھے ہٹنے کی بات کی جارہی ہے وزیر خارجہ ایس جیشنکر نے ہفتے کو کہا کہ دونوں ممالک فوج پیچھے ہنٹے اورتناؤ کو کم کرنے کے کوشش کو لیکر راضی ہوگئے ہیں "بہت حد تک کام جاری ہے"۔
جیشنکر نے ایک پروگرام میں کہا، 'ہم نے فوجیوں کے پیچھے ہٹنے کی ضرورت پر رضامندی ظاہرکی ہے کیونکہ دونوں طرف کے فوجی ایک دوسرے کے بہت قریب کھڑے ہیں۔ لہذا ، اس عمل سے پیچھے ہٹنے اور تناؤ کو کم کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا ، 'یہ ابھی شروع ہوا ہے۔کام کافی حد تک ترقی کر رہا ہے۔ اس وقت،میں اس کے علاوہ اور کچھ نہیں کہنا چاہوں گا۔ ایک دن پہلے ہی،ہندوستان اور چین نے سفارتی مذاکرات کا ایک اور دور منعقد کیا جس میں دونوں فریقوں نے بروقت مشرقی لداخ میں فوجیوں کے مکمل انخلا کی طرف پیش قدمی کرنے کا عزم کیا تاکہ مکمل امن بحال ہوسکے۔
اتوار کے روز قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈووال اور چینی وزیر خارجہ وانگ یی کے قریب دو گھنٹے فون پر گفتگو کے بعد فوجی دستوں کے انخلا کا باقاعدہ عمل پیر کی صبح شروع ہوا۔
راہل گاندھی نے وزیراعظم مودی پر چین کے معاملے پرسوال اٹھایا
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS