سایپرس میں پھنسے پنجابی شہریوں کی 15 جولائی تک گھرواپسی

0

بھٹنڈا: مرکزی وزیر ہرسمرت کور بادل کی کوشش سے قبرص میں پھنسے پنجابیوں کو ملک واپس لانے کی تیاری شروع ہوگئی ہے اور 15ہیہجولائی تک ان شہریوں کی وطن واپسی ممکن ہے۔ بڑی تعداد یں پنجابی شہری 15 جولائی تک وطن واپس آئیں گے۔ 
واضح رہے کہ سایپرس میں پھنسے 120 پنجابی نوجوانوں کا معاملہ یووا اکالی دل کے صدر پربنس سنگھ بنٹی رومانا نے اٹھایا تھا۔ یہ معاملہ محترمہ بادل کے نوٹس میں لایا گیا تھا۔ ان نوجوانوں کے کنبے کے ممبروں کو محترمہ بادل سے ملایا گیا جنہوں نے اپنے بچوں کی صورتحال سے واقف کرایا تھا۔ 
معاملے کی سنجیدگی کو دیکھتے ہوئے محترمہ بادل نے وزیرخارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر سے بات کرتے ہوئے پنجابی نوجوانوں کو سایپرس سے لانے کی درخواست کی تھی۔ 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS