لکھنؤ: اپوزیشن نے جمعہ کو پولیس کسٹڈی میں پولیس مقابلے کے دوران اترپردیش پولیس کا انتہائی مطلوب مجرم وکاس دوبے کی موت پر سوال اٹھاتے ہوئے حکومت پر حملہ کرنا شروع کردیا ہے۔
انکاؤنٹرکو فرضی قرار دیتے ہوئے سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے صدر اکھلیش یادو نے ٹوئٹ کیا’’دراصل یہ کارنہیں الٹی ہے،راز کھلنے سے سرکار پلٹنے سے بچائی گئی ہے۔‘‘
دوسری جانب سہیلدیو بھارتیہ سماج پارٹی (ایس ڈی بی ایس پی ) کے صدراوم پرکاش راج بھرنے ٹوئٹ کیا’’جس کا تھا اندیشہ وہی ہوگیا، کانپورسانحہ کے کلیدی ملزم وکاس دوبے اگرمنہ کھولتا توکئی بڑے لیڈراورافسرنہیں رہتے اپنا منہ دکھانے کے لائق ! کوئی بڑا شخص ہےاس کے پیچھے جو نہیں چاہتاتھا کہ وکاس دوبے مجسٹریٹ کے سامنے سچ بتائے،اس سے پہلے بند کردی گئی وہ زبان‘‘۔
لا اینڈ آرڈرکے معاملہ میں اترپردیش حکومت کے خلاف کافی جارح رہنے والی کانگریس کی جنرل سکریٹری پریانکا گاندھی واڈرا کے علاوہ بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی)کی صدر مایاوتی کا ابھی تک کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ وکاس دوبے اوراس کے غنڈوں نے 2 جولائی کی درمیانی شب کانپور کے چوبے پور کے گاؤں بیکرو میں پولیس ٹیم پراندھادھند فائرنگ کی تھی ،جس میں آٹھ پولیس اہلکار ہلاک اور سات زخمی ہوئے تھے۔ اس سے پہلے وکاس دوبے پر 60 سے زیادہ فوجداری کے کیسز درج تھے ۔
کارنہیں الٹی، حکومت الٹنے سے بچ گئی: اکھلیش یادو
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS