نئی دہلی: ملک کے بارہ اسپتالوں کے سربراہوں کو 15 اگست تک کورونا وائرس کووڈ۔19 ویکسین لانچ کرنے سے متعلق اپنے مکتوب پروضاحت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے اس سارے عمل کو لال فیتہ شاہی سے بچانے کیلئے ایسا لکھا تھا۔
آئی سی ایم آر نے اتوار کے روز کہا کہ سبھی میڈیکل اسپتالوں میں ایسے ٹسٹ کی سفارش کے لئے ضابطہ اخلاق کمیٹی ہے۔ان کمیٹیوں کی میٹنگیں طے شدہ وقت پر ہوتی ہیں۔ ایسے حالات میں کووڈ 19 ویکسین کے انسانی ٹسٹ کی سفارش حاصل کرنے میں بلاوجہ تاخیرنہ ہو اسی بات کو دھیان میں رکھ کرسبھی کلینیکل ٹرائل سائٹس کے سربراہوں کو ایک خط لکھا گیا تھا۔
گزشتہ 2 جولائی کو آئی سی ایم آر نے ویکسین کے ٹرائل کے لئے منتخب کردہ 12 کلینیکل سائٹس کے سربراہوں کو ایک خط لکھاتھا،جس میں کہا گیا تھا کہ ہندوستان بایوٹک انٹر نیشنل لمیٹیڈ کے ساتھ ملکر بنائی جارہی کووڈ 19 کے ویکسین کا کلینیکل ٹرائل کا فرسٹ ٹرائل کیا جارہاہے۔تمام کلینیکل ٹرائلز مکمل کرکے اس ویکسین کو 15 اگست تک لانچ کرنے کی تیاری ہے۔ ہندوستان بائیوٹک اس ہدف کو حاصل کرنے کے لئے لگاتارکام کررہاہے،لیکن اس کاحتمی نتیجہ اس منصوبے میں شامل سبھی کلینیکل ٹرائل سائٹس کے تعاون پر منحصر ہے۔ کووڈ ۔19 کی وبا اور اس کی ویکسین لانچ کرنے کی ضرورت کے پیش نظر آپ سب کو یہ صلاح دی جاتی ہے کہ ویکسین لانچ کرنے کے کلینیکل ٹرائل کو شروع کرنے کے لئے تمام ضروری منظوری جلد حاصل کر لئے جائیں اوراس بات کو یقینی بنا یا جائے کہ اس کی آزمائش کیلئے خواہشمند افراد (رضاکاروں) کے رجسٹریشن کی شروعات 7 جولائی سے شروع ہو جائے۔اس منصوبے کو اونچے پیمانہ پرترجیح دی جانی چاہئے اورکام مقررہ وقت کے مطابق مکمل کیے جائیں۔
آئی سی ایم آر کے اس مکتوب پرہیلتھ ماہرین اورریسرچروں نے سنگین تشویش کا ظہارکیا اور کہا کہ ویکسین لانچ کرنے کی اتنی عجلت میں معیار سے سمجھوتہ نہیں کیا جانا چاہئے۔ ایسی ڈیٹ لائن میں کام کرنے سے نامکمل ڈیتا کے ساتھ ویکسین لانچ ہوجائے گی۔
آئی سی ایم آر نے اپنے مؤقف کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اس کے لئے ملک کےعوام کی سلامتی اورمفاد سب سے اہم ہے۔ پری کلینیکل اسٹڈی کے ڈیٹا کی باریک بینی سے جانچ کرنے کے بعد ہی کنٹرولرجنرل آف انڈین میڈیسن نے پہلے اوردوسرے مرحلہ کے کلینیکل ٹرائل کو منظوری دی ہے۔
آئی سی ایم آر کے ذریعہ کووڈ 19ویکسین کے کلینیکل ٹرائل کو فاسٹ ٹریک کرنا عالمی معیارات کے مطابق ہیں۔ پری کلینیکل آزمائش کامیابی کے ساتھ ختم ہوئی ہے۔ اس کی انسانی آزمائشیں اب شروع ہونے والی ہے۔اس عمل میں لال فیتہ شاہی رخنہ نہ ڈالے،اسی وجہ سے آئی سی ایم آر کے ڈائریکٹر جنرل نے کلینیکل ٹرائل سائٹ کے مححققین کو خط لکھا تھا۔
قابل ذکر ہے کہ آئی سی ایم آرنے آندھرا پردیش ،ہریانہ،نئی دہلی،بہار،کرناٹک،مہاراشٹر،اترپردیش،تمل ناڈو،تلنگانہ،اڈیشہ اور گوا کے اسپتالوں کو کلینیکل ٹرائلز کے طورپرمنتخب کیا ہے۔ ان اسپتالوں میں کووڈ ۔19 ویکسین کے دونوں مراحل کی انسانی آزمائش کے لئے امیدواروں کا انتخاب کیا جائے گا۔
ویکسین کی تیاری کے حوالہ سے آئی سی ایم آرکی وضاحت
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS