راجستھان: اسکول کے کھلنے تک نجی اسکول فیس طلب نہیں کرسکیں گے

0

کورونا وائرس بحران کے درمیان راجستھان حکومت نے نجی اسکولوں میں فیس جمع کروانے کے معاملے میں والدین کو بڑی راحت دی ہے۔ وزیر تعلیم گووند سنگھ ڈوٹاسرا نے منگل کو ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ اسکول کی فیس 30 جون تک ملتوی کرنے کے حکم کو اب بڑھا دیا گیا ہے۔
اب آپ کو اسکول کے کھلنے تک فیس ادا نہیں کرنا پڑے گی۔ اس سلسلے میں احکامات بھی جاری کردیئے گئے ہیں۔ نجی اسکولوں میں اگر فیسیں جمع نہیں کی گئیں تو طالب علم کا نام نہیں کاٹا جائے گا۔
جیال رہے کہ موجودہ صورتحال میں ریاست میں 31 جولائی تک بند رہنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ بعد میں ، آئندہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے اسکولوں کو کھولنے کے بارے میں فیصلہ لیا جائے گا۔
اسکول بند ہونے کے باوجود ، نجی اسکولوں سے والدین کو فیسیں جمع کروانے کے لئے پیغامات بھیجے جارہے ہیں۔ اس کی وجہ سے والدین مشتعل ہوگئے۔ والدین روزانہ کسی نہ کسی اسکول کے سامنے مظاہرہ کر رہے ہیں۔ دریں اثنا ، حکومت نے فیس جمع کروانے کے لئے چھوٹ کی مدت میں توسیع کرنے کا فیصلہ کیا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS