عالمی وبا کورونا وائرس سے متعلق باہمی اختلافات کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے باضابطہ طور امریکہ کو اب عالمی ادارہ صحت سے الگ کر لیا ہے۔
امریکی رکن پارلیمنٹ باب مینینڈیز نے منگل کے روز ٹویٹ کرکے یہ اطلاع فراہم کی ۔ انہوں نے کہا ’’کانگریس کو صدر دفتر سے اطلاع موصول ہوئی ہے کہ امریکہ کورونا وبا کے دوران باضابطہ طور پر ڈبلیو ایچ او سے الگ ہو گیا ہے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ اس وبا کے بیچ ٹرمپ کا فیصلہ امریکہ کو الگ تھلگ کردے گا۔
واضح رہے کہ ٹرمپ نے ڈبلیو ایچ او پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ ادارہ مکمل طور پر چین کے کنٹرول میں ہے اور امریکہ اس سے اپنے تعلقات منقطع کر رہا ہے۔ ٹرمپ نے ڈبلیو ایچ او پر کورونا وائرس کی روک تھام کے تعلق سے بھی درست معلومات فراہم نہ کرنے کا الزام لگایا تھا ۔