ممبئی : ہندی فلموں کے مشہور کوریوگرافر۔ ڈائریکٹر ریمو ڈی سوزا مرحوم کوریوگرافر سروج خان کی بایوپک بناسکتے ہیں۔کوریوگرافرسروج خان کا حال ہی میں انتقال ہوا ہے۔ ان کی زندگی پرتین مختلف ہدایت کارفلمیں بنانا چاہتے ہیں۔ لیکن سروج خان صرف ریمو ڈی سوزا کے ساتھ کام کرنے کی خواہش مند تھیں۔
سروج خان کی بیٹی سکینہ نے بتایا ’’ڈائریکٹر کنال کوہلی،کوریوگرافراور ڈائریکٹر بابا یادو کی اہلیہ اور پھر ریمو ڈی سوزا نے ممی سے ان کی بائیوپک کے لئے بات
کی تھی۔ سراج خان کی بیٹی نے ممی سے پوچھا کہ وہ ذاتی طورپرکس کے ساتھ اپنی بائیوپک بنانا چاہتی ہیں تو انہوں نے ریمو ڈی سوزا کا نام لیا۔ انہوں نے مجھے بتایا
کہ وہریمو کے ساتھ اپنی زندگی کی کہانی پر ایک فلم بنانا چاہیں گی کیونکہ ریمو کی زندگی کی کہانی بھی زیرو سے ہیرو بننے کی ہے‘‘۔
ریمو ڈی سوزا نے بتایا ’’میری فلم کلنک کے سیٹ پران سے بات ہوئی تھی ۔لاک ڈاؤن سے پہلے ہماری بات ہوئی تھی۔ حالانکہ بایوپک کے بارے میں بات کرنا تھوڑی جلدبازی ہوجائے گی۔ میں سکینہ سے مل کرجلد اس معاملے پر بات آگےکروں گا‘‘۔
سروج خان چاہتیں تھیں کہ بائیوپک ریمو ڈی سوزا بنایں
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS