مذہبی بے حرمتی کے معاملے میں پانچ ڈیرہ حامیوں کو 14 دن کی عدالتی حرست میں بھیجا گیا

0

فرید کوٹ :پنجاب میں سنہ2015 کے مذہبی بے حرمتی کے ایک معاملے میں ہفتے کے روزگرفتار ہونے والے پانچ ڈیرہ سچا سودہ کے حامیوں کو آج 14 دن کی عدالتی حرست میں بھیج دیا گیا ہے۔
خصوصی جانچ ٹیم نے انہیں ہفتے کے روزگرفتار کیا تھا اورعدالت نے انہیں دو دن کی پولیس حراست میں بھیجا تھا۔ آج پولیس کی حراست کی مدت ختم ہونے پرسبھی کو جوڈیشل مجسٹریٹ ایکتا اپل کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے پانچوں کو 14 دن کی عدالتی حراست  میں بھیجنے کا حکم دیا۔
 خصوصی جانچ  ٹیم نے ہفتہ کے روزڈیرہ کے سات حامیوں کو گرفتارکیا تھالیکن عدالت نے دو کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دے دیا تھا کیونکہ انہیں موہالی کی عدالت سے ضمانت مل چکی تھی ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS