نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے اور وزیر داخلہ امت شاہ نے شیاما پرساد مکھرجی کی یوم پیدائش کے موقع پر انہیں سلام پیش کیا۔
ّوزیراعظم مودی نے ان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اپنے ٹویٹ پیغام میں لکھا 'ان کےخیالات اور نظریات نے قوم کے لاکھوں لوگوں کوحوصلہ دیا ہے'_
ڈاکٹر مکھرجی کی آج 119 ویں یوم پیدائش ہے۔
وزیراعظم مودی ٹویٹ میں لکھا ’’ڈاکٹر مکھرجی کو میں ان کی یوم پیدائش پر پرخلوص احترام پیش کرتا ہوں۔ وہ ایک سرشار محب وطن تھے، جنہوں نے ہندوستان کی ترقی میں غیر معمولی تعاون دیا۔ ملک کے اتحاد کو مزید مستحکم کرنے کی حوصلہ افزاء کوششیں کیں۔ ان کے خیالات اور نظریات قوم کے لاکھوں لوگوں کو مضبوطی دیتے ہیں۔
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ جن سنگھ ثقافتی قوم پرستی پر مبنی ہے اور آج کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) ان کی اپنی دور اندیشی کا نتیجہ ہے۔
شاہ نے ان کی یوم پیدائش کے موقع پر ڈاکٹر مکھرجی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ایک ٹویٹ میں لکھا ، ’’ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی شکل میں ، ملک کو ایک بصیرت رہنما ملا ،جو ہندوستان کی مشکلات کی بنیادی وجوہات اور مستقل حل پر زور دیتا رہا اور ان کے لئے زندگی بھر جدوجہد کی۔ ثقافتی قوم پرستی پر مبنی جن سنگھ اور آج کی بی جے پی ، ڈاکٹر مکھرجی کی دور اندیشی کا نتیجہ ہیں۔ ‘‘
انہوں نے مزید لکھا ، ’’ڈاکٹر مکھرجی نے بھی تعلیم اور صنعتی شعبے کی بہتری کے لئے بہت جدید کام کیا۔ وہ تعلیم کے معیار اور تحقیقی کام کےبہت زیادہ حق میں تھے۔ کشمیر کو ہندوستان کا اٹوٹ حصہ اور ملک کی یکجہتی اور سالمیت کو برقرار رکھنے کے لئے ان کی لگن اور وطن عزیز کے لئے قربانی ہمیشہ حوصلہ افزائی کرے گی۔‘‘