کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے آج مرکز کی مودی حکومت پر طنز کرتے ہوئے ایک ٹویٹ کیا۔ راہل گاندھی نے مودی حکومت کی ناکامیوں کی تصویر پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مستقبل میں ہارورڈ بزنس اسکول کی ناکامی سے متعلق مطالعے میں کووڈ-19، نوٹ بندی اور نی ایس ٹی کا نفاذ شامل ہوگا۔ واضح رہے کووڈ کے خلاف لڑائی میں حکومت کی بد انتظامی پر راہل گاندھی سمیت کئی لوگ بیان دیتے رہے ہیں۔
ان کے اس ٹویٹ میں وزیر اعظم نریندر مودی کے کورونا وائرس پھیلنے کے خلاف ملک کی لڑائی میں قومی خطاب کے ساتھ ساتھ ہندوستان کے کورونا وائرس کے بڑھتے معاملات کے گراف کی ویڈیو بھی شامل ہے۔
پوسٹ میں راہل گاندھی نے فرنٹ لائن کووڈ-19 کارکنوں کے لئے تالیاں بجانے اور برتن بجانے پر جنتا کرفیو کی مشق اور وبائی بحران کے حل میں یکجہتی اور حل کے لئے لیمپ اور دیا کی روشنی کے بارے میں وزیر اعظم مودی کی تقریروں کی ایک ویڈیو بھی شیئر کی۔ اس کلپ میں وزیر اعظم کا یہ تبصرہ شامل تھا کہ "مہابھارت 18 دن میں جیت گئی تھی اور کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں 21 دن لگیں گے"۔
بتا دیں کہ اتوار کی شام 6.9 لاکھ سے زیادہ معاملات کے ساتھ ہندوستان کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں تیسرا مقام پر آگیا ہے۔
مستقبل میں ہارورڈ کیس اسٹڈیز آف فیلئیر میں کووڈ-19، نوٹ بندی اور جی ایس ٹی شامل ہوں گے:راہل گاندھی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS