ملک کا پہلا نیٹ ورکنگ ایپ’ایلیمنٹس‘کا افتتاح

0

نئی دہلی: نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے اتوار کے روز ملک کے پہلے سوشل نیٹ ورکنگ ایپ’ایلیمنٹس ‘کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکنالوجی سے متعلق نوجوانوں کو دیسی ایپس تیار کرنے کے چیلنجز کو قبول کرنا چاہئے۔
ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے یہاں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نائیڈو نے کہا کہ نیا ہندوستان بنانے کے لئے باصلاحیت نوجوانوں کی ضرورت ہے جو نئے اختراع ، جدت اور ایجادات کرسکیں۔ انہوں نے کہا’’ہمیں صرف کاپی کرنے کی ضرورت نہیں ہے ، بلکہ جدت طرازی بھی  کرنی ہے۔ایجادات  21 ویں صدی کا منتر ہے‘‘۔
انہوں نے کہا کہ قدیم زمانے میں نامورآچاریوں اورگروؤں کی وجہ سے ہندوستان کو عالمی گرو کی حیثیت سے شہرت ملی۔ اگر ہندوستان کو دوبارہ عالمی گرو کا مقام حاصل  کرنا ہے تو پھر ہمیں ایسے ہی  بے لوث گروؤں کی ضرورت ہوگی۔
 نائیڈو نے کہا ’’آج گرو پورنیما کے موقع پرموبائل ایپ کے اجراء موقع ملا ۔ خود انحصاری کی  سمت میں  یہ اہم قدم اٹھانے کے  لئے اس سے بہتر  موقع نہیں ہوسکتا ہے۔‘‘
نائب صدر نے کہا کہ ایپ کو بنانے کی کوشش ملک کے ٹیکنالوجی کے شعبہ اورٹیکنالوجی کے پیشہ ورافراد کی صلاحیتوں کی عکاسی کرتی ہے۔ یہ خود انحصار(آتم نربھر) بھارت  کی سمت میں ایک اہم قدم ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ دیسی ایپ مختلف غیر ملکی ایپس کو موثرمتبادل مہیا کرے گی۔
 نائیڈو نے کہا ’’مجھے یہ جان کر خوشی ہو رہی ہے کہ یہ دیسی ایپ ’ایلیمنٹس‘ آرٹ آف لیونگ سے وابستہ ایک ہزار سے زیادہ آئی ٹی پروفیشنلز کی مشترکہ کاوشوں سے تیار کی گئی ہے۔ یہ بات قابل تعریف ہے کہ یہ ایپ آٹھ ہندوستانی زبانوں میں دستیاب ہے ہو جائے گا‘‘۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے کل ’آتم نربھر بھارت ایپ انوویشن‘ چیلنج کا اعلان کیا ہے۔ اس چیلنج سے آئی ٹی کے نوجوان پیشہ ور افراد اور ہندوستان کےماہرین ملک کے اندر مختلف اقسام کے ایپس تیار کرنے  میں  تحریک  دیں گے جو روز مرہ کی ضروریات میں استعمال ہوسکتی ہیں۔
انہوں نے کہا’’میں ہندوستان کے ہر شہری سے گزارش کروں گا کہ وہ اس مہم کو اپنائیں اور اس سمت میں ہر ممکن کوشش کریں۔ نہ صرف خود  لوکل کے لئے ووکل  نہ ہوں ، بلکہ  اپنے ساتھیوں،معاونین کو بھی  خود انحصار ہندوستان بنانے کی سمت میں انہیں تحریک دیں۔ ‘‘

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS