ممبئی اور نواحی شہروں میں طوفانی بارش سے جل تھل،تیسرے دن بھی شہری زندگی متاثر

    0

    ممبئی: ممبئی اور اس کے نواحی شہروں اور علاقوں میں جمعہ سے موسلادھار بارش کا آج اتوار کو تیسرے روز بھی جاری ہے،اور یہ سلسلہ بدستور رہنے کی توقع ہے۔ 
    ممبئی میں محکمہ موسمیات کے ذریعہ پہلے ہی اتوار کے لئے ممبئی، تھانے اور رائے گڑھ کے لیے یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ ممبئی کے پڑوسی اضلاع اور الگ الگ مقامات پر تیز بارش کی توقع ہے۔ ویسے امسال جون میں بارش نہیں ہوئی ہے اور جولائی کے آغاز سے یہ سلسلہ جاری ہوگیا ہے،اس بار جمعہ کی تیز بارش نے ہفتہ اور اتوار کو طوفانی شکل اختیار کرلی ہے ،تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارشوں کا سلسلہ طول پکڑ گیا ہے۔
     واضح رہے کہ کورونا وائرس کے دوران نافذ لاک ڈاؤن میں بڑے بڑے نالوں،گٹروں اور مین ہول اور ہاؤس گلیوں کی صفائی نہ ہونے سے عروس البلاد میں معمولی بارش سے پانی جمع ہونے لگا ہے اور شہری زندگی جو معمول پر آتی جارہی ہے ،بری طرح متاثر ہوئی ہے۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS