چھتیس گڑھ: 8لاکھ کا انعامی نکسل کمانڈر سوما ہلاک، دھماکہ خیز مواد برآمد

    0

    چھتیس گڑھ پولیس نے ایک اینکاونٹر میں ایک انعامی نکسلی کو مار گرایا۔ گڈچیرولی میں ایک انکاؤنٹر ہوا جس میں ایک نکسلی مارا گیا، اس کی شناخت سوما عرف شنکر کے نام سے ہوئی۔ سوما پیرمیلی دلم کا کمانڈر تھا ، جس پر حکومت نے 8 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا تھا۔ پولیس نے موقع سے بڑی مقدار میں دھماکہ خیز مواد اور دیگر سامان بھی برآمد کیا۔ گڈچیرولی کے ایس پی شیلیش بالکوڈے نے بتایا کہ سوما عرف شنکر کی ایک عرصے سے پولیس کو تلاش تھی، سوما نے علاقے میں متعدد وارداتیں کیں ، سوما نے ڈیڑھ درجن دیہاتیوں کو بھی قتل کیا تھا۔
    جمعہ کی شام سوما اور اسے کے دوسرے نکسل ساتھی یلدمڈی کے جنگل میں کیمپ کے لئے جمع ہوئے ، پولیس کو پہلے ہی اس کے بارے میں آگاہ کردیا گیا تھا۔ اس کے بعد ، پولیس کی سی 60 ٹیم علاقے میں تلاشی لینے پہنچ گئی ، جہاں نکسل کیمپ لگائے ہوئے تھے اور فائرنگ کر رہے تھے۔ جوابی کارروائی میں نکسل کمانڈر سوما عرف شنکر مارا گیا۔ دوسرے نکسلی وہاں سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے موقع سے رائفل سمیت اشیاء کو قبضے میں لے لیا۔
    اسی کے ساتھ ہی نکسلیوں کے کیمپ کو بھی منہدم کردیا گیا ہے۔ گڈچیرولی ایس پی نے بتایا کہ سوما عرف شنکر سن 2008 سے نکسل دلم میں شامل ہوا ، اس کے کچھ ہی سالوں میں اس کو 2013 میں کمانڈر کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔

     

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS