موبائل ڈاٹا کو ہتھیار کے طور پر استعمال کررہا ہے چین: ماہرینم

0

نئی دہلی: چین کی کمیونسٹ پارٹی اور اس کی فوجی برانچ موبائل نٹ ورک اور ایپ کے ذریعہ اکٹھا کئے جارہے ہندوستانیوں کے ڈاٹا کا استعمال ہتھیار کے طور پر کررہی ہے اوراس خطرے سے نمٹنے کے لئے ایک کثیر جہتی قومی سلامتی قانون بنانے کی ضرورت ہے۔
قومی سلامتی سے جڑے ماہرین نے ’ڈاٹا ایک ہتھیار‘ : موبائل ایپ اور 5جی نیٹ ورک کے ذریعہ چین کا حملہ‘ کے موضوع پر منعقد ایک ویبنار میں یہ دعوی کرتے ہوئے زور دے کر کہا ہے کہ چین ان ٹکنالوجی کا استعمال جاسوسی کے آلات کی طرح کررہا ہے اور ہندوستان کو س بارے میں طویل مدتی پالیسی کے تحت دیسی ٹکنالوجی کی ترقی اور مواصلات کے شعبہ میں مینوفیکچرنگ اہلیت کو بڑھانے پر زور دینا چاہئے۔
ماہرین کا یہ بھی مانناہے کہ سستے سامان اور کمیونسٹ حکومت کی سبسڈی کی پالیسی کی وجہ سے وہ پھول پھل رہے چین کے معاشی نواستعماریت کوروکنے کی بھی ضرورت ہے۔ چین کی اس پالیسی سے امریکہ اور دیگر یوروپی ممالک میں صنعت کاری بری طرح متاثر ہوئی ہے۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS